Inquilab Logo

وراٹ کوہلی کی علی باغ میں دوسری پراپرٹی ،۶؍ کروڑ کا بنگلہ خرید لیا

Updated: February 27, 2023, 1:32 PM IST | Siraj Shaikh | Murud-Janjira

اس سے قبل ستمبر ۲۰۲۲ء میں وراٹ کوہلی نےجراڈ گاؤں میں۳۶۰۵۹؍مربع فٹ پر پھیلا ہوا ایک فارم ہاؤس۱۹ء۲۴؍کروڑ روپے میں خریدا تھا

Virat and Anushka have become owners of two bungalows in Alibaug
وراٹ اور انوشکا علی باغ میںدوبنگلوں کے مالک بن گئے ہیں

 رائے گڑھ ضلع کی انتظامی راجدھانی علی باغ میں ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی نےاپنی دوسری پراپرٹی بھی خرید لی ہے جو ۶؍ کروڑ کا ایک بنگلہ  ہے۔ وراٹ کوہلی نے علی باغ کے مانڈوا کے علاقے  میں ایک عالی شان بنگلہ خریدا ہے۔  ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے وراٹ کوہلی خود علی باغ میںحاضر نہیں ہو سکے،   اس لئے  ان کے بھائی وکاس کوہلی نے اس بنگلے کے حوالے سے ڈیل مکمل کی ہے  اور آج  علی باغ سب رجسٹرار آفس میں خریداری کا لین دین مکمل کیا۔خریدے گئے بنگلے کی قیمت ۶؍کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
 اس ضمن میں وراٹ کوہلی کی جانب سے ایڈوکیٹ مہیش مہاترے نے قانونی کارروائی مکمل کی۔اس لین دین کے بعد روی شاستری اورروہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی’ علی باغکر‘ بن گئے۔   اس سے یہ  بات واضح ہو جاتی ہے کہ علی باغ کرکٹروں، فلمی ہستیوں اور کاروباری افراد کی ترجیح  بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں معروف اداکار رام کپور نے مانڈوا کے آواس میں فارم ہاؤس خریدا تھا جس کے لیے انہوں نے ۲۰؍کروڑ روپے ادا کئے تھے۔  شاہ رخ خان،روہت شرما،ہاردک پانڈیا،سچن تنڈولکر،رنویر سنگھ ،دپیکا پڈوکون،وراٹ کوہلی، انوشکا شرما، راہل کھنہ اس کے علاوہ کئی بڑے صنعت کاروں کے بہت سے دوسرے بنگلے اور فارم ہائوس علی باغ میں واقع ہیں۔
 ایڈوکیٹ مہیش مہاترے کے مطابق، رہائش گاہ اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے  کافی دلکش ہے۔رہائش منڈوا جیٹی سے۵؍ منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اسپیڈ بوٹ نے اب ممبئی کا فاصلہ کم کر کے۱۵؍ منٹ کر دیا ہے۔ آواس لیونگ علی باغ ایل ایل پی کے قانونی مشیر کے طور پر کام کرنے والے مہیش مہاترے کے مطابق وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ان کے بھائی وکاس کوہلی رجسٹریشن کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے سب رجسٹرار کے دفتر گئے تھے۔ کوہلی نے لین دین کیلئے ۳۶؍ لاکھ روپے کی  اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔ اس ڈیل میں وراٹ کو۴۰۰؍ مربع فٹ کا سوئمنگ پول بھی ملے گا۔
علی باغ میں وراٹ کی دوسری جائیداد
 یہ دوسری جائیداد ہے جسے  وراٹ کوہلی نے علی باغ کے علاقے میں خریدا ہے۔ اس سے قبل یکم ستمبر ۲۰۲۲ء وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نےجراڈ گاؤں میں۳۶۰۵۹؍مربع فٹ پر پھیلا ہوا ایک فارم ہاؤس۱۹ء۲۴؍کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اسے سمیرا لینڈ اسیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سونالی راجپوت سے خریدا گیا تھا۔ تب بھی وراٹ کے بھائی وکاس کوہلی ان کی طرف سے مجازاً دستخط کنندہ بنے تھے ۔ اس وقت انہوں نے۱ء۱۵؍ کروڑ روپے کی ا سٹیمپ ڈیوٹی ادا کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK