• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی اسمبلی انتخابات: سماجوادی پارٹی اور کانگریس میں سیٹوں کی تقسیم پر ایک دوسرےکے خلاف بیان بازی

Updated: October 05, 2026, 11:52 AM IST | Abdullah Arshad | Luckhnow

 اترپردیش میں آئندہ اسمبلی الیکشن سے قبل انڈیا اتحاد میں شامل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے بڑے لیڈران آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سیٹ تقسیم کے سلسلہ میں اکھلیش یادو نےکہاکہ بات سیٹ کی نہیں جیت کی ہے۔

Imran Masood. Photo: INN
عمران مسعود۔ تصویر: آئی این این

 اترپردیش میں آئندہ اسمبلی الیکشن سے قبل انڈیا اتحاد میں شامل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے بڑے لیڈران آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سیٹ تقسیم کے سلسلہ میں اکھلیش یادو نےکہاکہ بات سیٹ کی نہیں جیت کی ہے۔ اس کے جواب میں  کانگریس کے نئے کارگزار ریاستی صدر عمران مسعود نے کہاکہ جب سیٹ ہوگی تبھی جیت ممکن ہے ۔ ان دونوں لیڈروں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر کافی دنوں سے زبانی جنگ جاری ہے ،اب جبکہ کانگریس نے عمران مسعود کو کارگزار ریاستی صدر نامزد کردیا ہے اس کے بعد بھی دونوںکے درمیان تلخ کلامی جاری ہے ۔ اترپردیش میںسبھی پارٹیوںکی جانب سے اسمبلی الیکشن کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے تشکیل کئے گئے انڈیا اتحاد میں شامل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوںکی تقسیم کے سلسلہ میںکانگریس کی جانب سے ۱۵۰؍ سے دو سو سیٹوںکا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ سماجوادی پارٹی کانگریس کومحض۴۰؍ سے ۵۰؍ سیٹیں دینا چاہتی ہے ۔ اس سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا ایکس پر بغیر کسی پارٹی یا لیڈر کا نام لئے اشاروںمیں لکھا کہ ’بات سیٹ کی نہیں جیت کی ہے۔‘

یہ بھی پڑھئے:آئندہ چھ ماہ میں بہار کی صورتحال مزید خراب ہوگی

 انہوںنے لکھا کہ جب مقصد صاف ہو تو ہاتھ میں ہاتھ ہوتا ہے ، نگاہ منزل پر تو سفر آسان ہوتا ہے۔ انھوںنےمزید لکھا کہ یہ بڑی بات نہیں ہے کہ اتحاد میں کتنی سیٹیں یا کونسی سیٹ کس کے پاس جارہی ہے یہ اہم نہیں ہے بلکہ بڑی بات یہ ہے کہ ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جیت انڈیا اتحاد کی ہو ۔ اس لئے ہم لوگ مسلسل جد وجہد کر رہے ہیں کہ فرقہ پرستی کبھی سر نہ اٹھا سکے اور جمہوریت ، آئین اور ریزرویشن پر بی جے پی کی طرف سے آنچ نہ آئے اور ملک کا بھائی چارہ پھر سے کھلکھلائے ، ملک کی ترقی اور خوشحالی پھر سے مسکرائے ، انھوںنے سب سے آخر میں لکھا ’جے سنویدھان -جے ہندوستان ‘۔ اکھلیش یادو کے اس بیان پر کانگریس کے کارگزار ریاستی صدر اور سہارنپور سے ممبرپارلیمنٹ عمران مسعود سے بنگلورمیں جب میڈیا نے اکھلیش یادو کے اس ٹوئٹ کے بارے میں پوچھا تو انھوںنے کہاکہ یہ باتیں سننے میں اچھی لگتی ہیں کہ بات سیٹ کی نہیں جیت کی ہے ، لیکن جب سیٹ ہی نہیں ہوگی تو جیت کیسے ہوگی ؟ جب سیٹ ہوگی تبھی جیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK