• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئندہ چھ ماہ میں بہار کی صورتحال مزید خراب ہوگی

Updated: October 05, 2026, 11:50 AM IST | Javed Akhtar | Patna

سیلاب، خشک سالی اور بے روزگاری کے مسائل پر تیجسوی یادو کا حکومت پر سخت حملہ ،کہا:دھاندلی سے بنی حکومت عوام کی کیوں سنے گی؟

RJD chief Tejashwi Yadav speaking to media representatives. Photo: INN
آرجے ڈی سربراہ تیجسوی یادومیڈیا کے نمائندوں سےبات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بہار میں سیلاب اور خشک سالی،بے روزگاری اورکسانوں کےمسائل کے تعلق سے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ریاستی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ میڈیا کے نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں عوام سیلاب، فصلوں کے نقصان، بے روزگاری، مہنگائی اور بڑھتے جرائم سے پریشان ہیں، لیکن حکومت ان کے مسائل کی بجائے دکھاوے کی سیاست کررہی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار کا خزانہ خالی ہوچکاہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چھ ماہ کے اندر ریاست کو شدیدمالی بحران کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں ایک طرف سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہےتو دوسری طرف کسانوں کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے باوجود اب تک متاثرہ کسانوں کو مناسب معاوضہ نہیں ملا ہے۔ اس سلسلے میںہم نے کئی مرتبہ وزیر اعلیٰ سے لے کر وزیر اعظم کوخط لکھا اوران کا دھیان مبذول کرایا لیکن اب تک اس سلسلے میںکوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تیجسوی یادونے کہا کہ بی جے پی بہار کے عوام کا بھلا نہیں چاہتی بلکہ اس کے رہنما اپنے ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:گیانیش کمار کیخلاف کیرالا میں ۲۰۰۶ء کے کیس میں جانچ شروع


تیجسوی یادو نے کہا کہ ایک طرف جہاں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور جرائم عروج پر ہیں وہیں ریاست میں جرائم پیشہ افراد کا بول بالا ہے۔تیجسوی یادو نے سیلاب کے دوران سرکاری خزانے سے دیے جلانے پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔اسےسرکاری خزانے کی بربادی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دیے جلانے کی بجائے فصلیں برباد ہونے والے کسانوں یا سیلاب متاثرین پر خرچ کی جاتی تو انہیں بڑی راحت مل سکتی تھی۔ انہوں نے حکومت پر دکھاوے اور ملاوٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔س دوران تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت تیزی سے ترقی کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن زمین پر ترقی کہاں نظر آ رہی ہے؟

بہار کا سیلاب سالانہ سانحہ بن چکا 

کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بہار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب اب ایک سالانہ سانحہ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کے مستقل حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ راہل گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بہار میں سیلاب ایک بار پھر قہر بن کر ٹوٹا ہے، جس میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیکڑوں گاؤں زیرِ آب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK