Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیدرلینڈ میں وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال

Updated: May 17, 2026, 4:34 PM IST | New delhi

مشرق وسطیٰ کی جنگ کئی دہائیوں کی ترقی کو الٹ سکتی ہے: نریندر مودی۔

Rob Jetton and Modi. Photo: INN
راب جیٹن اور مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندرمودی سنیچر کو ایمسٹرڈیم پہنچ گئے، جہاں نیدرلینڈ میں مقیم ہندوستانی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے انجام دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور دنیا میں بڑھتی ہوئی بے یقینی کئی دہائیوں کی ترقی کو الٹ سکتی ہے اور بڑی آبادی کو دوبارہ غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے قابل اعتماد عالمی سپلائی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے : نتن گڈکری کو دھمکی دینے والوں کو ۵؍ سال قید کی سزا اور جرمانہ

 ہیگ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ دنیا اس وقت کووڈ۱۹؍کے اثرات، جنگوں اور توانائی کے بحران کے باعث ایک نہایت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ پہلے کورونا آیا، پھر جنگیں شروع ہوئیں اور اب توانائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ یہ دہائی دنیا کیلئے بحرانوں کی دہائی بنتی جا رہی ہے۔ اگر یہ صورتحال جلد نہ بدلی تو گزشتہ کئی دہائیوں کی کامیابیاں مٹ سکتی ہیں۔ دنیا کی ایک بڑی آبادی دوبارہ غربت کے جال میں پھنس سکتی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران ڈچ وزیراعظم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیدرلینڈز میں مقیم ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے کیلئے بھی پُرجوش ہیں۔ نیدرلینڈ پہنچنے پر ہندوستانی برادری نے وزیراعظم مودی کے استقبال کیلئے خصوصی ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ قابل ذکرہےکہ نیدرلینڈ اس وقت یورپ میں ہندوستان کے اہم معاشی شراکت داروں میں شمار ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون صرف تجارت تک محدود نہیں بلکہ کئی اور شعبوں میں بھی  دونوں شراکت دار ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK