Inquilab Logo

اترپردیش: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی اہلیہ سمیت دو ملزمان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

Updated: February 08, 2024, 2:58 PM IST | Lucknow

اترپردیش کی ایک ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید کے خلاف سرکاری فنڈز کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق ایک کیس میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے اور اس معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ ۱۶؍ فروری مقرر کی ہے۔

Former Foreign Minister Salman Khurshid and his wife Louise Khurshid. Photo: INN
سابق وزیرخارجہ سلمان خورشید اور ان کی اہلیہ لوئیس خورشید۔تصویر: آئی این این

اترپردیش کی ایک ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید کے خلاف سرکاری فنڈز کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق ایک کیس میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شمبھاوی نے بدھ کو اس سلسلے میں لوئیس خورشید سمیت دو افراد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا اور سماعت کی اگلی تاریخ ۱۶؍ فروری مقرر کی۔ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر لوئیس خورشید اور ٹرسٹ کے سیکرٹری اطہر فاروقی کے خلاف دھوکہ دہی اور غبن وغیرہ کے الزام میں مقدمہ زیر التوا ہے۔ عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے کے باوجود ملزمین کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر عدالت نے دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK