Inquilab Logo

ای ڈی نے دوبارہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں کے گھر چھاپہ مارا

Updated: January 24, 2024, 3:33 PM IST | New Delhi

ای ڈی نے حملے کے ۱۹؍ دن بعد دوبارہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ انہوں نے مقامی پولیس کو سرچ آپریشن کے کاغذات دکھائے جس کے بعد انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ سرچ آپریشن کے بعد ای ڈی کو کوئی بھی سنگین شئےہاتھ نہیں لگی۔

ED`s team during the raid. Photo: INN
ای ڈی کی ٹیم چھاپہ کے دوران۔ تصویر: آئی این این

ای ڈی نے حملے کے ۱۹؍ دن بعد ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں کے گھر دوبارہ چھاپہ مارا ہے۔ خیال رہے کہ ای ڈی راشن کی تقسیم کے اسکیم کے سلسلے میں ٹی ایم سی لیڈر کے گھر چھاپہ مار رہی ہے۔ ۱۹؍ دن پہلے ایک ڈی حکام نے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا تبھی ان کے حمایتیوں نے ای ڈی حکام پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ای ڈی کے کچھ افسران زخمی ہوئےتھے۔ ای ڈی نے ۱۲۰؍ افسران کے ساتھ شاہجہاں کے گھر کا ٹوٹا ہوا دروازہ کھولا ۔ اس موقع پر ای ڈی ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اور ۲؍ گواہ بھی موجود تھے۔ ای ڈی حکام نے بیان میں کہا کہ ہم آج شاہجہاں کے گھر میں سرچ آپریشن کریں گے۔ ہم یہاں ان کے پڑوسیوں سے بات چیت کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

ای ڈی نے ان کے گھرپہنچے کے بعد گیٹ کو باہر سے بند کر دیا تھا اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے ٹی ایم سی لیڈر کے گھر میں کچن، کمروں ، الماری اور کپ بورڈس میں چھان بین کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیدرلینڈس: ممتاز ڈچ صحافی ڈی وریس کے قتل کےمقدمے کی سماعت

ای ڈی نے تفتیش کے بعد کہا کہ ابھی ہمارے افسران کو گھر کے اندر کچھ بھی سنگین نہیں ملا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کاغذات یہاں سے دوسری جگہ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ہماراشرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ افسران دوسرے منزلے میں چھان بین کر رہے ہیں۔ ای ڈی کے جاری سرچ آپریشن کے درمیان مقامی پولیس اور سینٹرل فورس کے افسران گھر کے باہر تعینات تھے۔قبل ازیں ای ڈی افسران کو شاہجہاں کے گھر میں مقامی پولیس نے داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔ انہوں نے پولیس کو سرچ آپریشن کرنے کے کاغذات دکھائے تھے۔ضلعی بسیرت پولیس اسٹیشن کے آفیسر نے کہا کہ یہ اصول ہے کہ ہمارے علاقے میں جو بھی سرچ آپریشن کیا جائے ہم ان کے کاغذات دیکھیں۔ ای ڈی کے افسران نے ہمیں کاغذات دکھائےاس کے بعد ہی ہم نے انہیں دروازہ کھولنے اور سرچ آپریشن کرنے کی اجازت دی۔ ہم ان کی مدد کریں گے اور اس بات کو ممکن بنائیں گے کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK