سنجے رائوت کا جلگائوں دورہ ، پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کی طرح میونسپل الیکشن میں مہایوتی کو چیلنج پیش کرنے کا عزم
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 11:43 PM IST | Jalgaon
سنجے رائوت کا جلگائوں دورہ ، پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کی طرح میونسپل الیکشن میں مہایوتی کو چیلنج پیش کرنے کا عزم
شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت نے واضح کیا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی ریاست میں جلد ہی ہونے والے میونسپل الیکشن میں متحدہ طور پر الیکشن لڑے گی۔ رائوت جمعہ کی شب جلگائوں پہنچے تھے جہاں نے انہوں نے الیکشن کے پس منظر میں حالات کا جائزہ لیا اور کارکنان سے گفتگو کی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل بلدیہ کے انتخابات آئندہ چند مہینوں میں ہوسکتے ہیں ۔ اسی پس منظر میں شیوسینا( ادھو) لیڈر سنجے رائوت اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی جام سُوتکر اور پا مکیش سالونکے کیساتھ حالات کا جائزہ لینے جلگائوں پہنچے تھے۔ سنیچر کو جلگائوں سے دھولیہ روانہ ہونے سے قبل انہوں اجنتا ریسٹ ہاوس میں ذرائع ابلاغ سے خطاب کیا ۔
سنجے رائوت نے کہا ’’ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آئندہ چار مہینوں میں ضلع پریشد ،میونسپل کارپوریش اور میونسپل کونسل کے انتخابات ہوسکتے ہیں ان انتخابات میں ہم (شیوسینا، کانگریس اور این سی پی ) مہا وکاس اگھاڑی کے بینر تلے ہی حصہ لیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ ایک مرتبہ پھرہم اپنے سیاسی مخالفین کے سامنے بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیں گے۔رائوت نے جلگائوں ضلع کے نگراں وزیر گلاب رائوپاٹل کی تنقید کا جواب دیتے ہوا کہا کہ ’’ پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی نہیں ایسا کہنہ والے لوگ سیاست میں کچے ہیں ،اسمبلی انتخابات کے وقت انہیں کس طرح اکثریت ملی یہ پوری دنیا کو معلوم ہے ۔عوام اس سے مطمئن نہیں ہیں ۔ انہیں جمہوری طریقہ سے اکثریت نہیں ملی ہے ۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ جلگاوں ضلع کے نگراں وزیر سے کہہ دو کہ ان کے وزیر رہتے ہوئے ایک خاتون نے راستے پر بچے کو جنم دیا ۔اسے علاج نہیں ملا ۔وقت پر ایمبولینس نہیں ملی ۔ تم صرف ریاست کا نام کالا کرنے میں لگے ہو ۔‘‘یاد رہے کہ گلاب رائوپاٹل نے رائوت کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ’’ سنجے راوت کا الیکشن سے قبل ریاست کے دورے پر نکلنا ایسا ہے جیسے کہ وہ خود کا اور پارٹی کا منہ کالا کروانے نکلے ہوں ۔‘‘ اسی پریس کانفرنس میں سنجے رائوت نے تھانے ایلیویٹیڈ روڈ ٹنل پروجیکٹ میں ۳؍ ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا۔
یاد رہے کہ پارلیمانی الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی کی کارکردگی مہاراشٹر میں بہت عمدہ تھی لیکن اسمبلی الیکشن میں اس اتحاد کو بہت بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میونسپل الیکشن ایک بڑٓ چیلنج ہے جس کا سامنا ابھی باقی ہے۔