کانگریس کے صدر ملکا رجن کھرگے کی پولنگ سے قبل یقین دہانی،جے رام رمیش نے کہا کہ ریاست کے عوام ووٹ دینے سے قبل ایک بار این ڈی اے حکومت کی کارستانیوں پر ضرور نظر ڈالیں جس نے اقتدار کے حصول میں، بہار کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیل دیا
EPAPER
Updated: November 05, 2025, 11:11 PM IST | New Delhi
کانگریس کے صدر ملکا رجن کھرگے کی پولنگ سے قبل یقین دہانی،جے رام رمیش نے کہا کہ ریاست کے عوام ووٹ دینے سے قبل ایک بار این ڈی اے حکومت کی کارستانیوں پر ضرور نظر ڈالیں جس نے اقتدار کے حصول میں، بہار کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیل دیا
بہار میں پہلے مرحلے کی پولنگ سےچند گھنٹہ قبل جہاں ایک طرف کانگریس صدر ملکا رجن کھرگے نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں ہر گھر میں ایک نوکری کے وعدہ کو پورا کیا جائے گا ،وہیں پارٹی نے این ڈی اے کے ۲۰؍سالہ اقتدارپر زبردست تنقید کی ہے۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورکمیونی کیشن انچارج جے رام رمیش نے ووٹروں سے اپیل کی وہ ووٹنگ سے قبل گزشتہ ۲۰؍سالوںمیں بی جے پی اورجے ڈی یو حکومت کے ذریعہ دھوکہ دہی، ناانصافی اور نظر انداز کئے جانے پر ایک نظر ضرور ڈالیںکیونکہ این ڈی اے نے اقتدار کے حصول میں، بہار کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیل دیا۔
جے رام رمیش نے۲۰؍نکات پیش کرتے ہوئے این ڈی اے پر حملہ بولا۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں دس سے زیادہ بھرتیوں اور داخلہ کے امتحانات کے پرچے لیٖک ہوئے اور گھوٹالے ہوئے۔ لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو گیا۔ نوجوان انصاف کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکلے تو انہیں لاٹھیوں سے بے دردی سے مارا گیا۔ اسٹنگ آپریشن میں انکشاف ہوا کہ بہار میں کاغذات اور ڈگریاں۲۰؍سے ۵۰؍لاکھ روپے میں فروخت ہوتی ہیں۔ این ڈی اے حکومت کی ناکام معاشی اور روزگار کی پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری ریاستوں میں جا کر مزدور کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہوئے۔ مودی حکومت کے اپنے ای شرم پورٹل کے مطابق تین کروڑ ۱۸؍لاکھبہاری دیگر ریاستوں میں مزدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ این ڈی اے نے بہار کو ملک کی سب سے غریب ریاست بنا دیا ہے۔ ذات پر مبنی سروے کے مطابق، ۶۴؍ فیصد آبادی صرف ۶۷؍ روپے یومیہ پر گزارا کررہی ہے۔ صنعتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ چند صنعتکار جو اپنے کاروبار چلا رہے تھے وہ بھی غیر محفوظ ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بہار میں غنڈہ گردی اور اغوا کی صنعت پھل پھول رہی ہے۔کیگ نے ۷۰؍ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا پردہ فاش کیا۔ گزشتہ تین سالوں میں کرپشن کی وجہ سے ۲۷؍ بڑے پل گر گئے۔کیگ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بہار کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کا شکار ہے۔ این جی ٹی کے مطابق، گنگا میں آلودگی بڑھ گئی ہے۔جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ریاست کے اسکولوں کا تعلیمی نظام تباہی کا شکار ہے۔ کسانوں کی آمدنی مکمل طور پر خشک ہو گئی ۔ بہار کی بیٹیاں مائیکرو فنانس قرضوں کے جال میں پھنس گئیں اوروصولی مافیا کی دہشت بڑھ گئی۔ منریگا میں بڑے پیمانے پر گھوٹالے کئے گئے۔