Inquilab Logo

ڈومبیولی میں منعقدہ شادی کی تقریب شہر یوں کیلئے وبال جان بن گئی،۶؍نئے مریض ملے

Updated: April 11, 2020, 6:28 AM IST | Ajaz Abdulghani | Kalyan

مارچ کے تیسرے ہفتہ میں ڈومبیولی مشرق میں منعقد ہو نے والی مہاترے اینڈ کمپنی کی شادی کی تقریب شہر یوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ نئے معاملے یہیں سے سامنے آ رہے ہیں ۔

Spraying sanitizer in Dombivli. Photo: INN
ڈومبیولی میں دوا کا چھڑکاؤ۔ تصویر: آئی این این

مارچ کے تیسرے ہفتہ میں ڈومبیولی مشرق میں منعقد ہو نے والی مہاترے اینڈ کمپنی کی شادی کی تقریب شہر یوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ نئے معاملے یہیں سے سامنے آ رہے ہیں ۔ شہری انتظامیہ کی پر یس ریلیز کے مطابق ۶؍ مزید نئے مریضوں میں سے ۵؍ کا تعلق ڈومبیولی مشرق سے ہے جبکہ ایک مر یض کلیان مشرق کا رہنے والا ہے۔ اس طر ح کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں متاثرین کی تعداد بڑ ھ کر ۴۹؍ ہو چکی ہے جبکہ اس جان لیوا وائرس سے ۲؍ افراد کی موت کی آغوش میں چلے گئے اور ۸؍ مر یض شفایاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔ 
   جمعہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایک ۵؍سالہ لڑ کا کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے وہیں ۴؍ خواتین کو سانس لینے میں تکلیف ہو نے کے باعث ڈومبیولی کے شاستری نگر سر کاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،ان سبھی کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی روانہ کردیا گیا ہے ۔جبکہ ایک مر یض کلیان مشرق کے دیوی پاڑہ کارہنے والا ہے جو کسی متاثر شخص کے رابطہ میں آنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ 
   شہر ی انتظامیہ کی سختی اور حفاظتی اقدامات کے باوجود کلیان اور اطراف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد مسلسل بڑ ھ رہی ہے۔ حالانکہ کلیان اور ڈومبیولی دونوں شہروں میں محض ۵؍ مر یض ایسے ملے ہیں جنہوں نے بیرون ملک کا سفر کیا بقیہ سبھی پا زیٹیو مر یض متاثر شخص کے رابطہ میں آنے کے سبب بیماری کا شکار ہوئے ہیں ۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شہری انتظامیہ نے ڈومبیولی مشرق اور مغرب کے ۵؍ وارڈوں کو سیل کردیا ہے اور عوام سے سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی مسلسل اپیل کی جارہی ہے اس کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے باز نہیں آ رہے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK