Inquilab Logo

کیا بلقیس بانو کے مجرمین کے گھروں پر بھی بلڈوزر چلائے گئےتھے؟سماجی کارکن مرضیہ پٹھان

Updated: January 25, 2024, 8:59 AM IST | Mumbai

تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کے سابق اپوزیشن لیڈر کی بیٹی اور سماجی کارکن مرضیہ اشرف (شانو) پٹھان نےمیرا روڈ میں انہدامی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا ہے کہ کیا حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کے گھر پر بھی بلڈوزر چلائے تھے؟

Social activist Marzia Pathan in a press conference.
سماجی کارکن مرضیہ پٹھان پریس کانفرنس میں۔

  تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) کے سابق اپوزیشن لیڈر کی بیٹی اور   سماجی کارکن مرضیہ اشرف (شانو) پٹھان نےمیرا روڈ میں  انہدامی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا ہے کہ کیا حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کے گھر پر بھی بلڈوزر چلائے   تھے؟ 
 میراروڈ میںانہدامی کارروائی سے متعلق ممبرا میں منعقدہ پریس کانفرنس  مرضیہ شانو پٹھان نے مزید کہاکہ ’’  بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کرنے والے مجرموں کے گھروںاور دکانوں پر بلڈوزر کیوں نہیں چلا گیا؟  پہلے مذہب کے معاملے میں اکسایا جاتا ہے اور پھرحکومت شرانگیزی کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزرنہ چلا کر الٹے اپنا دفاع کرنے والوں کی دکانوں اور مکانوں پر بلڈوزر چلاتی ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟  اور کیسی سیاست ہے؟ ‘‘ ا نہوں نے مزید کہا کہ’’ گزشتہ چند دنوں سے لگاتار اقلیتوں کو اکسایا جارہا ہے ،  اشتعال انگیز نعرے بازی کے ذریعے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ان شرانگیزوں کو کہیں نہ کہیں سرکاری پشت پناہی حاصل ہے۔‘‘ 
 مرضیہ اشرف شانو  پٹھان نے کہا کہ ’’ آج حکومتوں کی تساہلی اور نااہلی کے سبب ہر چھوٹی بڑےمسائل کیلئے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے بلکہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ ‘‘ انہوںنے مزید کہا کہ  یہ سارا ملک اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کا ظلم کیاجارہا ہے۔ پہلے اشتعال انگیزی کےذریعے مسلمانوں کو رد عمل  پر مجبور کیا جاتا ہےاور اس کے بعد مظلوموں ہی پر  قانونی اور انہدامی کارروائی کی جاتی ہے یہ سراسر غلط ہے۔  میرا روڈ میں جس طرح سے آناً فاناً میں کارروائی کی گئی اور ایک مخصوص طبقہ کو جو نشانہ بنایا گیا ، اس کی ممبرا کے سبھی شہری مذمت کرتےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK