Inquilab Logo

ایل جے پی کی کیا حیثیت ہے ؟ بی جے پی نے ہمیں ہروایا

Updated: January 11, 2021, 12:50 PM IST | Inquilab News Network / Agency | Patna

جے ڈی یو ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بی جے پی کیخلاف غصہ ، ہارے ہوئے امیدواروں نے بی جے پی کو اپنی شکست کا ذمہ دار بتایا

JDU - Pic : PTI
پٹنہ :  صدر دفتر میں منعقدہ جے ڈےیو کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا ایک منظر۔ ( پی ٹی آئی

گزشتہ سال نومبر میں بہار اسمبلی انتخابات میں شکست پر امیدواروں نے  جے ڈی یو کی  ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بی جے پی کو نشانہ بنا یا۔
  جے ڈی یو کے کئی ہارے ہوئے امیدواروں نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کی موجودگی میں براہ راست بی جے پی پر حملہ کیا اور اسے  اپنی شکست کا ذمہ دار بتاتے ہوئے صاف صاف کہا :  ’’ بی جے پی نے ہمیں ہروایا ہے۔ ‘‘ 
  ایک ہارے ہوئے امیدوار نے یہ تک کہہ دیا :’’   لوک جن شکتی ( ایل جے پی) کی کیا حیثیت تھی ؟  اس کی نکیل تو بی جے پی کے ہاتھ میں تھی ۔ یہ سب اسی کا سب کیا دھراہے۔  ‘‘
   کچھ ہارنے والے امیدواروں نے بی جے پی کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے والا تک قرار دے دیا ۔ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں  ایک زبان ہو کر سب نے جے ڈی یو کی خراب کا رکر دگی کیلئے بی جے پی کو ذمہ دار بتایاتو کچھ دیر میٹنگ میں تلخی رہی ۔ 
  طے شدہ پر وگرام کے مطابق  اجلاس  سے جے ڈی یو کے ان لیڈروں نے خطاب کیا جنہیں اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔  چندرکا رائے ، بوگو سنگھ ، جے کما رسنگھ ، للن پاسوان ، ارون مانجھی اور اسماء پروین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ سب نے مختلف پہلوؤں سے اپنی شکست کے اسباب بتائے ۔ ان کی تقریر کا مشترکہ پہلو یہ تھا کہ شکست کی وجہ  بی جے پی کی ساز ش  ہے۔ 
  ان کےبقول:’’ ایل جےپی کے امیداروں  کو ملنے والے ووٹوں کی وجہ ہماری شکست ہوئی ، یہ کہنا خود کو دھوکہ دینا ہے۔ دراصل  ہمیں بی جے پی سازش سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔‘‘
    ہارے  ہوئے  امیدوار نتیش کمار اور آر سی پی سنگھ کے سامنے پو رے اعتماد سے اپنے مذکورہ خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ کسی نے انہیں روکا نہیں ہے،  ان کی اپنی بات کہنے دی ۔ کسی نے مخالفت یا تائید بھی نہیں کی۔ 
  اس میٹنگ میں ریاستی مجلس عاملہ اور ریاستی کونسل کے ۱۵۰؍ اراکین کے ساتھ ساتھ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سبھی ممبران اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ہارے ہوئے امیدوار شامل ہوئے۔  جےڈی یو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے  اس دو روزہ اجلاس  صدارت  کی بہار کے وزیر اعلیٰ  نتیش کمار نے کی ۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK