Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی، ایمرجنسی نافذ

Updated: July 25, 2026, 1:08 PM IST | Madrid / Paris

فرانس نے آگ پر قابو پانے کیلئے یورپی یونین سے مدد طلب کی ،سیاحتی مقام ’کیپ فیریٹ‘ کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم۔

Helicopters are used to put out fires in Spain (AP/PTI)
اسپین میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش( اےپی/ پی ٹی آئی)

اسپین کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دارالحکومت میڈرڈ کے مغرب میں پہاڑی علاقوں میں واقع قصبوں سے۱۰؍ ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس علاقے اور پڑوسی صوبے اویلا میں جنگلاتی آگ کے ۳؍ بڑے واقعات کے باعث حکومت نے قومی ایمر جنسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کی ذمہ داری مرکزی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے۔ یہا ں یہ بات ذہن نشین رہےکہ جنگلاتی آگ کے سبب اسپین میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال ملک گیر بجلی کی بندش کے دوران بھی اسی درجے کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی اور امریکہ کے جوہری معاہدے پرامریکی اراکین کانگریس کو خدشات

یورپی جنگلاتی آگ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی سروس کے مطابق رواں سال اب تک اسپین میں۳۵۰؍ سے زائد مقامات پر جنگلاتی آگ لگ چکی ہے۔

دوسری جانب فرانس نے ساحلی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئےیورپی یونین سے مدد طلب کی ہے۔ 

واضح رہےکہ شدید گرمی کی لہر کے باعث پورے یورپ میں جنگلاتی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت

فرانسیسی حکام نے جنگلات کی شدید آگ کے پیشِ نظر سیاحتی مقام ’کیپ فیریٹ‘جزیرہ نما کو مکمل طور پر خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس علاقے سے تقریباً۴۰؍ ہزارافراد کو نکالا گیا جبکہ متعدد افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK