• Fri, 09 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین کو ان کے حقوق ملنے ہی چاہئیں: سپریا سلے

Updated: October 09, 2026, 11:07 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

مہنگائی، بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی جیسے بنیادی مسائل پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد) کی قومی کارگزار صدر و رکن پارلیمنٹ سپریا سلے نے کہا ہے کہ ملک کی خواتین کو محض انتخابی وعدوں اور اسکیموں تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں ان کے آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کئے جانے چاہئیں۔

Supriya Sule. Picture: INN
سپریہ سلے۔ تصویر: آئی این این

مہنگائی، بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی جیسے بنیادی مسائل پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد) کی قومی کارگزار صدر و رکن پارلیمنٹ سپریا سلے نے کہا ہے کہ ملک کی خواتین کو محض انتخابی وعدوں اور اسکیموں تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں ان کے آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں آخر کتنی کمی آئی ہے؟خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری کون لے گا؟اور خواتین کو سیاسی نمائندگی دینے کیلئے منظور کئے گئے ریزرویشن بل پر اب تک عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

مرباڈ روڈ پر واقع کامبا کے مونالیسا ہال میں این سی پی کی جانب سے منعقدہ خواتین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریا سلے نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونا ہوگا اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کے مطابق خواتین کے ہاتھ میں موجود موبائل فون محض رابطہ کا ذریعہ نہیں بلکہ سماجی تبدیلی کا ایک مؤثر وسیلہ بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی میں کانگریس نے’جمہوریت کا یوم سیاہ‘ منایا

سپریا سلے کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ششی کانت شندے، رکن اسمبلی ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ، قومی ترجمان مہیش تاپسے اور دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ 

کلیان اے پی ایم سی کے ڈائریکٹر بھارت گوندھلی نے اجلاس کا اہتمام کیا تھا۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے سپریا سلے نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بے روزگاری واقعی کم ہوئی ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالا دھن ملک میں واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج عام شہریوں کو اپنے ہی پیسے بینک سے نکالنے کے لئے بھی اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ۲۰۲۹ ءمیں ان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو بینک میں رقم جمع کرنے اور نکالنے کے لئے شہریوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK