Updated: November 20, 2025, 11:58 AM IST
| Gaza
جنوری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئے وقتی معاہدہ کے تحت ایک طرف حماس نے اور دوسری طرف اسرائیل نے یرغمالیوں اور قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ تب عالمی برادری کو یہ امید بندھی تھی کہ شاید فلسطینی عوام کو راحت ملے گی مگر ٹرمپ کی واپسی اور آمرانہ فکر نے اس جنگ کو از سرنو شروع کرایا ہے۔
غزہ پرحملہ۔ تصویر:آئی این این
جنوری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئے وقتی معاہدہ کے تحت ایک طرف حماس نے اور دوسری طرف اسرائیل نے یرغمالیوں اور قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ تب عالمی برادری کو یہ امید بندھی تھی کہ شاید فلسطینی عوام کو راحت ملے گی مگر ٹرمپ کی واپسی اور آمرانہ فکر نے اس جنگ کو از سرنو شروع کرایا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے جن میں مزید ۲۵؍ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے فضائی حملے کیے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہدا ءمیں ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس کی فائرنگ کے جواب میں فضائی حملےکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صور شہر میں ایک عمارت کو فضائی حملے سے مکمل تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہےکہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ دوبارہ مسلح ہونےکی کوشش کر رہی ہے۔
حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے
حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ۲۵؍ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ حماس نے اسے جنگ بندی معاہدے کی ’’خطرناک کشیدگی‘‘ قرار دیا ہے۔ تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ اور خان یونس شہروں میں قابض افواج کی جانب سے کیے گئے ہولناک قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں آج ہمارے فلسطینی عوام کے ۲۵؍ افراد شہید ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ہم اسے ایک خطرناک کشیدگی سمجھتے ہیں جس کے ذریعے جنگی مجرم نیتن یاہو ہمارے عوام کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق حماس نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اعلانیہ وعدوں کو پورا کرے اور قابض اسرائیلی افواج کو لگام دینے کے لیے فوری اور سنجیدہ دباؤ ڈالے اور انہیں جنگ بندی کا احترام کرنے پر مجبور کرے۔ محمود بصل نے تصدیق کی کہ آج غزہ کی پٹی پر قابض افواج کی بمباری سے ۲۵؍ شہید ہوئے جن میں غزہ شہر میں۱۴؍ شہید شامل ہیں۔ تفصیلات میں ترجمان نے وضاحت کی کہ غزہ شہر کے مشرق میں زیتون کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ۱۲؍ شہری شہید ہوئے جن میں ۳؍ خواتین اور ۶؍ بچے شامل ہیں۔