Inquilab Logo

کورونا وائرس کا خوف : ورلڈ موبائل کانگریس نے اپنا سالانہ پروگرام منسوخ کردیا

Updated: February 14, 2020, 4:11 PM IST | Agency | Barcelona

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں۔ ایسے میں ورلڈموبائل کانگریس کیوں نہ متاثر ہوجودنیا میں موبائل کی لانچ اورنئی ٹیکنالوجی پر گفتگو کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

ورلڈ موبائل کانگریس ۔ تصویر : آئی این این
ورلڈ موبائل کانگریس ۔ تصویر : آئی این این

  بارسلونا : کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں۔ ایسے میں ورلڈموبائل کانگریس کیوں نہ متاثر ہو جو دنیا میں موبائل کی لانچ اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہر سال اسپین کے بارسلونا میں منعقد ہونے والی اس کانگریس میں سیکڑوں نئے فون لانچ کئے جاتےہیں ، ٹیکنالوجی کےمتعدد ماہرین شرکت کرتے ہیں اور پوری دنیا سے سیکڑوں افراد یہاں پہنچتے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد چینی ماہرین اور چینی موبائل کمپنیوں کے مالکان کی ہو تی ہے جوورلڈموبائل کانگریس میں اپنے مختلف ماڈلس لانچ کرکے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ورلڈموبائل کانگریس منعقد کرنے والی کمپنی جی ایس ایم ارینا نے  اسے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 جی ایس ایم ارینا نے اپنے بیان میں کہا کہ’’  ورلڈ موبائل کانگریس میں چونکہ چین سے آنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہو تی ہے اور اس وقت وہاں پر کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اس لئے ہم نے کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے یہ ایونٹ ہی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘‘ کمپنی نے  بتایا کہ اس کانگریس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے فون لانچ ہونے والے تھے جبکہ مختلف دنوں میں مجموعی طور پر ۸؍ ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی لیکن کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے معذرت کرلی ۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ ۲۴؍ سے ۲۷؍ فروری کے درمیان ہونے والا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK