• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو ٹی سی منظرنامہ: ویلنگٹن میں ڈرا کے بعد ہندوستان کی امیدوں کو دھچکا

Updated: November 23, 2026, 6:04 PM IST | Dubai

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان ہائی اسکورنگ ڈرا کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) اسٹینڈنگ میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس فیصد میں گراوٹ آئی ہے۔ نیوزی لینڈ دوسرے سے پھسل کر تیسرے مقام پر آ گیا ہے۔

Team India.Photo:X
ٹیم انڈیا۔ تصویر:ایکس

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان ہائی اسکورنگ ڈرا کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) اسٹینڈنگ میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس فیصد میں گراوٹ آئی ہے۔ نیوزی لینڈ دوسرے سے پھسل کر تیسرے مقام پر آ گیا ہے۔ تاہم، دو بار کی رنر اپ ہندوستان کے امکانات کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ اب اس کے پاس صرف ۶؍ میچ باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور پاکستان اب ٹاپ۲؍ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ویلنگٹن کے نتیجے کے بعد، بقیہ ۶؍ٹیموں کے لیے ڈبلیو ٹی سی کے تازہ ترین منظرنامے نیچے دیے گئے ہیں۔ ان تمام منظرناموں میں یہ فرض کر کے چلا گیا ہے کہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے آگے کوئی پوائنٹس نہیں کاٹے جائیں گے۔


ہندوستان چوتھے مقام پر ہے اور اب صرف ۶؍ ٹیسٹ میچ باقی ہیں! جنوبی افریقہ۔ باقی میچ: بنگلہ دیش (ایک ٹیسٹ، ہوم)، انگلینڈ (۳؍ ٹیسٹ، ہوم)، سری لنکا (۲؍ ٹیسٹ، بیرون ملک)۔جنوبی افریقہ ۸؍ میچوں میں ۶؍ فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ پیر سے سینچورین میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں اگر وہ بنگلہ دیش کو ہرا دیتے ہیں، تو وہ اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔ ۶؍ میں سے ۵؍ جیت، یا ۴؍ جیت اور ۲؍ ڈرا انہیں ٹاپ۲؍ میں جگہ پکی کرا دیں گے۔ اگر وہ ۶؍ میں سے ۳؍ میچ بھی جیت جاتے ہیں، تب بھی وہ ایک اچھی پوزیشن میں رہیں گے۔ اس صورت میں ان کا پوائنٹس فیصد۲۹ء۶۴؍ سے ۴۳ء۷۱؍ کے درمیان ہو گا، جو اس بات پر منحصر ہو گا کہ بقیہ ۳؍ ٹیسٹ میچوں میں سے وہ کتنے ہارتے ہیں یا ڈرا کراتے ہیں۔ ان کی اگلی بڑی سیریز انگلینڈ کے خلاف ہے۔ اس صدی میں جنوبی افریقہ کبھی بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پایا ہے -  تاہم، ان کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے وہ اس بار تاریخ بدلنے اور مسلسل دوسری بار فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے مضبوط دعویدار لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:موہت ملک ’’وجر‘‘ میں ٹائیگر شروف کے مقابل ویلن بنیں گے

آسٹریلیا:باقی مقابلے: نیوزی لینڈ (۴؍ ٹیسٹ، ہوم)، ہندوستان (۵؍ ٹیسٹ، بیرون ملک)۔اگر آسٹریلیا اپنے تمام نو میچ جیت لیتا ہے، تو وہ زیادہ سے زیادہ ۸۲ء۸۱؍ فیصد پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔ یہاں تک کہ سات جیت بھی انہیں فائنل میں جگہ دلا سکتی ہیں (بشرطیکہ دونوں شکستیں نیوزی لینڈ کے خلاف نہ ہوں اور نیوزی لینڈ اپنے بقیہ تمام میچ جیت جائے)۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ ایک دہائی سے آسٹریلیا کا دبدبہ رہا ہے - ۲۰۱۵ء کے بعد سے ۱۰؍ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے نو جیت حاصل کی ہے اور ایک میچ ڈرا رہا ہے۔ وہیں، ہندوستان میں انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی ہے۔۰۵۔۲۰۰۴ءمیں ہندوستان میں سیریز جیتنے کے بعد سے، آسٹریلیا نے وہاں دو ٹیسٹ جیتے ہیں، ۱۲؍ ہارے ہیں اور چار ڈرا کھیلے ہیں۔ اگر وہ پانچ میچ جیتتے ہیں اور چار ہارتے ہیں، تو ان کا فیصد ۶۴ء۶۳؍ ہو گا۔ یہ ایک اچھی پوزیشن ہے، لیکن اس کے لیے انہیں دیگر میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔
نیوزی لینڈ:باقی مقابلے: ہندوستان (ایک ٹیسٹ، ہوم)، آسٹریلیا (۴؍ ٹیسٹ، بیرون ملک)، سری لنکا (۲؍ ٹیسٹ، ہوم)، پاکستان (۲؍ٹیسٹ، بیرون ملک) چھ جیت  اور تین ڈرا، یا کم از کم سات جیت، نیوزی لینڈ (بلیک کیپس) کے لیے فائنل میں جگہ پکی کر دیں گی۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ان کے سامنے ایک مشکل چیلنج ہو گا۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، حالیہ آمنے سامنے کے ریکارڈ ان کے حق میں نہیں ہیں۔ نو میں سے پانچ جیت  حاصل کرنے پر ان کا فیصد۴۲ء۶۰؍ سے ۷۵ء۶۸؍ کے درمیان رہے گا (جو بقیہ چار میچوں کے نتائج پر منحصر ہو گا)۔ یہ تبھی کافی ہو سکتا ہے جب دیگر میچوں کے نتائج ان کے حق میں جائیں۔

یہ بھی پڑھئے:الکاراز نے زیوریوکو شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی فائنلز خطاب جیتا

ہندوستان:باقی مقابلے: نیوزی لینڈ (ایک ٹیسٹ، بیرون ملک)، آسٹریلیا (۵؍ ٹیسٹ، ہوم)۔ اگر ہندوستان اپنے بقیہ تمام ۶؍ میچ جیت بھی لیتا ہے، جس سے اس کا فیصد۶۷ء۶۶؍  ہو جائے گا، تب بھی یہ فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ۰۔۵؍ کی جیت انہیں ۲۰۲۳ء کے چیمپئن (آسٹریلیا) سے اوپر تو لے آئے گی، لیکن اس کے لیے یہ بھی ضروری ہو گا کہ نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ میں سے کوئی ایک ٹیم ٹاپ۲؍ سے باہر ہو جائے۔ اگر نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں دوسرا ٹیسٹ جیت جاتا ہے، لیکن پھر آسٹریلیا سے ۰۔۴؍ سے ہار جاتا ہے، تو ہندوستان بارڈر-گواسکر ٹرافی ۰۔۵؍ سے جیتنے پر یقینی طور پر ان دونوں سے اوپر رہے گا۔۰۔۴؍ یا ۱۔۴؍ کے نتیجے کی صورت میں ہندوستان کو دیگر میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا، جبکہ اس سے کم (یہاں تک کہ ۰۔۳) ہونے پر ہندوستان باہر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK