• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا امریکی بحری ناکہ بندی کو ”تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ“ چیلنج کرنے کا عزم

Updated: November 23, 2026, 8:02 PM IST | Tehran/Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ۳ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد سے ایران ”زیادہ جارحانہ“ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے، لیکن ان سب کو بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا۔

Abbas Araghchi and Donald Trump. Picture: X
ٹرمپ اور عراقچی۔ تصویر: ایکس

ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت موقف اختیار کرلیا ہے۔ اسلامی ملک نے امریکی بحری ناکہ بندی کو فوجی جارحیت کا عمل قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ”تمام دستیاب ذرائع“ استعمال کرے گا۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق تہران آنے والے دنوں میں ۱۴ سے زائد تیل بردار جہازوں کو اس ناکہ بندی سے گزار کر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے ایک نئے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو پریس بریفنگ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ”یقینی طور پر ان اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا۔“ انہوں نے دلیل دی کہ جسے واشنگٹن معاشی پابندیاں، معاشی ناکہ بندی اور بحری ناکہ بندی کہتا ہے، وہ سب مل کر فوجی جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل ۵۱ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کیلئے کوئی بھی ذریعہ استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا بحرین میں امریکہ کے۲؍ فوجی ٹھکانوں پر حملہ

ایران کا چین کو تیل بردار جہاز بھیجنے کا منصوبہ

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی نے ”آپریشن فریدون“ کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ اس کے تحت ایران، امریکی بحری ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے ۱۴ سے زائد تیل بردار جہازوں کو چین روانہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ دی یروشلم پوسٹ نے سیٹلائٹ تصاویر، جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا اور ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ ٹینکر جزیرہ خارگ کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی خام تیل کی برآمدات کا تقریباً ۸۵ سے ۹۰ فیصد حصہ اسی جزیرے سے سنبھالا جاتا ہے۔ جون میں طے پانے والے معاہدے کی ناکامی کے بعد سفارتی کوششیں اب بھی تعطل کا شکار ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ ایران کے دشمن ملک کے اندر مایوسی اور بدامنی پھیلانے کیلئے معاشی اور نفسیاتی دباؤ کا استعمال کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا اعتراف: فلسطینی دیہات پر حملے ’’یہودی دہشت گردی‘‘ ہیں

ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملوں کا حکم دے سکتے ہیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ۳ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد سے ایران ”زیادہ جارحانہ“ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے، لیکن ان سب کو بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا۔ انہوں نے اپنی پیش گوئی کو بھی دہرایا کہ ڈیموکریٹس کی جیت اسٹاک مارکیٹس کو نقصان پہنچائے گی۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ نئے سال کے بعد دوبارہ حملے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، لیکن ایرانی مذاکرات کاروں کو ”پیشہ ورانہ طور پر باتوں کو گھمانے والے“ قرار دیا اور کہا کہ ”یہ سب بکواس ہے۔“

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK