Inquilab Logo

ایوت محل : نپور شرما، نوین جندل سمیت ٹائمس ناؤ کےچیف ایڈیٹرکیخلاف ایف آئی آر

Updated: June 13, 2022, 1:07 PM IST | Ali Imran | Yavatmal

ملی تنظیموں کے نمائندوں اور خواتین کے پُر امن احتجاج کے بعد پولیس کی کارروائی ،علاقے میں مراٹھی میں سیرت کی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں

Nupur Sharma.Picture:INN
نپورشرما۔ تصویر: آئی این این

حضورِاقدسؐکی شان میں گستاخی کی مذموم جرأت کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نپورشرما،بی جے پی لیڈرنوین جندل اور دیگر کے خلاف شہر میں زبردست احتجاج کے بعد پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔شہرمیں وائرل گمنام بندکی اپیل نے مسلمانوں کو اور بطور خاص نوجوانوں کوبے چین تو کیا لیکن بر وقت بااثر شخصیات نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے رسولؐ  کی شان میں گستاخی کی مرتکب  ا فرادکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے ،شہر میں بڑے ہورڈنگس لگانے اور ہم وطن افراد تک مراٹھی زبان میں سیرت کی کتابیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جو کلی طور پر بااثر رہا۔ گستاخی کی مذموم حرکت کو ۱۶؍دن گزر جانے کے باوجود شہر میں کسی قسم کا احتجاج درج نہیں کیا گیا تھا ۔اس دوران۱۰؍ جون بروز جمعہ بند کی اپیل  پرمبنی گمنام پیغام  کے بعد لوگ اپنے طور پر کاروباربندکرنے اور جلوس و احتجاج کی خواہش ظاہر کرنے لگے لیکن شہر کے بااثر افراد نے ۹؍ جون کو شہرکی تمام دینی ،ملی و سیاسی جماعتوں کی ایک نشست شاہین ہال ایوت محل میں منعقد کی۔اس نشست میں ملک کے موجود حالات کے پیش نظر ریلی ،جلوس ،دھرنا یا احتجاج کے بجائے ایف آئی آر درج کرنے ،شہر میں احتجاجی ہورڈنگز لگانے، سڑکوں پرگستاخی کرنے والوں کی تصاویر چسپاں کرنے اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں رسول اکرم ؐ کی سیرت پر مراٹھی ،ہندی ،انگریزی کی کتابیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جمعہ کے دن بعد نماز مغرب شہر کی بااثر شخصیات و مستورات نے سٹی پولیس تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خواتین نے شدید رخ اختیار کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی ہم رات بھر تھانے میں ہی دھرنا دیں گے۔اس شدیددباؤ میں تھانہ انچارج نے ضلع ایس پی سے بات کرکے دلاسہ دیا کہ کل صبح ۱۱؍ بجے ایس پی  نے ملاقات کے بعد  ایف آئی آر درج کرنے کی ہامی بھری ہے۔لہٰذا بروز سنیچر ۱۱؍ جون کو ضلع ایس پی سے ملاقات کے بعدمحمد احتشام محمد شکیل کی شکایت پر نپور ونئے شرما،نوین اوم جندل ،ایڈیٹر ان چیف ٹائمس ناؤ،ٹی وی اینکرنوین کمارکے خلاف دفعہ ۱۵۳ (اے) اور ۲۹۵(اے) کے تحت کیس درج کیا گیا۔
 اس پُر امن احتجاج کے بعد ایف آئی آر درج ہونے سےمسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر تمام دینی تنظیموںکے ذمہ داران و علمائے کرام،سماجی کارکنان  اوروکلاء حضرات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK