Inquilab Logo

ایوت محل میڈیکل کالج کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر ڈیوٹی پر لوٹے

Updated: January 09, 2023, 3:22 PM IST | Ali Imran | Yavatmal

ایک مریض کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد سیکوریٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی تھی

After being assured of protection, the doctors called off the strike
تحفظ کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کی

یہاں کے وسنت راؤ نائک گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ایک مریض کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد سیکوریٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کر دی تھی۔ کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند پھول پاٹل کی طرف سے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کی ایسوسی ایشن ’مارڈ‘ نے دیر رات احتجاج ختم کردیا۔
  اسپتال کی خدمات آسانی سے دوبارہ شروع ہو نے کے بعد مریضوں نے راحت کی سانس لی ہے۔واضح رہے کہ جمعرات۵؍ جنوری کو اسپتال کے وارڈ نمبر۲۵؍ میں جب ڈاکٹر کا راؤنڈ چل رہا تھا تو سورج ٹھاکر نامی مریض نے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ جس میں ڈاکٹر جبیستان پال اور ان کا ساتھی ڈاکٹر زخمی ہوگیا تھا ۔اس واقعہ سے ناراض ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کام بند کرتے ہوئے جمعہ سے ہڑتال شروع کردی تھی۔ میڈیکل کالج میں دو دن تک مریضوں کی خدمات متاثر رہیں۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کی مارڈ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا تھا کہ جب تک ڈاکٹروں کے تحفظ کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہڑتال جاری رہے گی۔ شام کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر  پون بنسود نے احتجاج کرنے والےڈاکٹروں سے ملاقات کی اور میڈیکل کالج کے آس پاس پولیس چوکی شروع کرنے کا وعدہ کیا ۔ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند پھول پاٹل نے احتجاج کرنے وا لے  ریزیڈنٹ ڈاکٹرس سے ملاقات کی اور مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نیز طبی خدمات جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔اس سے کشیدگی کم ہوئی اور رہائشی ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK