Inquilab Logo

ایوت محل میں اندوہناک سڑک حادثہ، ایک ہلاک، ۲؍ کی حالت نازک

Updated: April 30, 2024, 9:05 AM IST | Agency | yavatmal

آئل ٹینکر الٹ جانے سے آتشزدگی ایک کی موقع ہی پر موت، تارکول سے بنی سڑک کا ایک بڑا حصہ تباہوگیا۔

A tanker can be seen lying on the roadside. Photo: INN
سڑک کنارے پڑا ہوا ٹینکر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 یہاں ایوت محل میں واقع بھوئیر گھاٹ کے موڑ پر ایک ڈیزل ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں ٹینکر میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ یہ واقعہ اتوارکی رات تقریباً ۱۱؍ بجے ایوت محل۔داروہ روڈ پر بھوئیر گھاٹ پر پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق ڈیزل ٹینکر ایوت محل سے داروہ جا رہا تھا۔ اس دوران بھوئیر گھاٹ میں ایک موڑ پر ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا اور ٹینکر الٹ گیا۔ رگڑ کی وجہ سے ڈیزل میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں ٹرک خاکستر ہوگیا اس آگ نے آس پاس کے علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے کے بعد ایوت محل۔داروہ روڈ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک روک دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایوت محل دیہی و لوہارہ پولیس، فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ تب تک ٹینکر مکمل طور پر جل چکا تھا۔ سڑک پر پھیلے ڈیزل میں آگ لگنے سے تارکول سے بنی سڑک کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔ موقع پر پولیس نے دونوں اطراف رکی ہوئی گاڑیوں کو واپس موڑ دیا۔
  اطلاع ہے کہ یہ ٹینکر رالے گاوں کی ایک پٹرولیم ایجنسی کا ہے۔ ٹینکر میں ۳؍ افراد سوار تھے۔ ان میں سے ایک  نے زیادہ جھلسنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ایوت محل گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔  پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK