• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یمن: سرکاری فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر تین دن  میں ۷۰۰؍ سے زائد حملے 

Updated: September 29, 2026, 1:47 PM IST | Agency | Sanaa

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے پچھلے۷۲؍ گھنٹوں کے دوران یمنی حوثیوں پر پے درپے  حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے دوران مجموعی طور پر ۲۳۱۶؍حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

The conflict in Yemen is intensifying. Photo: INN
یمن میں تنازع شدید ہوتا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے پچھلے۷۲؍ گھنٹوں کے دوران یمنی حوثیوں پر پے درپے  حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے دوران مجموعی طور پر ۲۳۱۶؍حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری فوج کی طرف سے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں اور حوثیوں کو ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ اس دورانیے میں حوثی باغیوں پر مختلف مقامات اور ان کے ٹھکانوں  پر۷۵۶؍ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مکہ معاہدہ اتحاد بین المسلمین کیلئے اٹھایا گیا قدم ہے: ایرانی صدر

سرکاری فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں ڈرون طیاروں کے استعمال کے ۶؍  ماہرین بھی مارے گئے جن کا تعلق ایران سے بتایا جارہا ہے ۔  ان ماہرین کی ہلاکتوں کی جگہ یمنی صوبے تعز میں بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان حالیہ شدت اختیار کی ہوئی جھڑپوں اور ایک دوسرے کے خلاف کار روائیوں میں یہ سب سے بڑا نقصان ہے جو حوثیوں کو اٹھانا پڑا ہے۔ زیادہ تر جانی نقصان تعز صوبے میں ہوا ہے۔یمنی مسلح افواج نے فضائی حملوں کے ذریعے تعز کے صوبے میں واقع شہر المخا میں حوثی جنگجوؤں کی تقریبات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ڈرون طیاروں نے الجوف کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK