Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوگی آدتیہ ناتھ ۷۶؍ فلیٹوں کی چابیاں عوام کے حوالےکریں گے

Updated: June 30, 2023, 5:22 PM IST | New Delhi

وزیر اعلیٰ شہر کے ۲۲۶؍ نئے پروجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ ۹؍ جون کو لاٹری کےتحت الاٹ کئے گئے یہ فلیٹ پردھان منتری آواس یوجنا کا حصہ ہیں۔

Yogi Adityanath. Photo: INN
یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر: آئی این این

 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج پریاگ راج میں عتیق احمد کی جائیداد پر غریبوں کیلئے تعمیر کردہ ۷۶؍ فلیٹوں کی چابیاں عوام کے حوالے کریں گے۔ واضح رہے کہ ۹؍ جون کو لاٹری کےتحت الاٹ کئے گئے یہ فلیٹ پردھان منتری آواس یوجنا کا حصہ ہیں۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ فلیٹ کی چابی ان کے مالکان کے حوالے کرنے کے بعد ان کے بچوں سے ملاقات بھی کریں گے نیز فلیٹوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ علاوہ ازیں وہ شہر میں ۲۶۶؍ نئے پروجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ انہوںنے اپنے بیان میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ’’ اسی ریاست میں ۲۰۱۷ء سے پہلے مافیا سے جڑے بعض افراد نے غریبوں، تاجروں اور سرکاری اداروں کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے غربا بےسہارا ہو گئے تھے۔ اب ہم نے مافیا کے قبضے سے حاصل کردہ زمین پر غریبوں کیلئے مکانات تعمیر کروائےہیں ۔یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ غریب عوام کو ۴۱؍ مربع میٹر کےرقبے پر مشتمل یہ فلیٹ ۳ء۵؍  لاکھ روپے میں دیئے گئے ہیں ۔ خبروں کے مطابق ایک فلیٹ میں ۲؍ کمرے ، ایک کچن اور ایک غسل خانہ ہے جس کی اصل قیمت ۱۶؍ لاکھ روپے ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK