Inquilab Logo

بلندشہر:یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی، ضمنی اسمبلی انتخابات میں بھی پاکستان اورچین کا ذکر کیا

Updated: October 23, 2020, 11:15 AM IST | Agency | Bulandshahr

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کا نمائش میدان میں خطاب، کانگریس اور دوسرے پارٹیوں پر منہ بھر ائی کی سیاست کرنے کاالزام عائد کیا ۔ ان کےمطابق اُن پارٹیوں کی ہمدردی چین اور پاکستان جیسے ممالک سے ہے

Yogi Adityanath - Pic : PTI
بلند شہر کی ریلی میں وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ۔ ( پی ٹی آئی

یہاں جمعرات کو اترپردیش  کے وزیراعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ  ضمنی اسمبلی انتخابات میں بی جے  پی کے  امیدوار کیلئے ووٹ مانگنے آئے۔  اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کیلئے چین اور پاکستان کا نام لیا  ۔ اپوزیشن کی ان ممالک سے ہمددری کا دعویٰ کیا ۔  
 یوگی نے جمعرات کو نمائش میدان میں بلند شہر صدر اسمبلی حلقے کیلئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار اوشا سروہی کے حمایت میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔انہوں نے کانگرس ا ور دوسری پارٹیوں پر منہ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کی ہمدردی چین اور پاکستان جیسے ممالک سے ہے۔ ان کے مطابق اب ملک میں ترقی اور حب الوطنی کی سیاست چلے گی۔
  اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ذات پات پر مبنی سیاست کو آئینہ دکھانے کا صحیح وقت آگیا ہے۔ رائے دہندگان کو اب ترقی کے ایجنڈے پر ووٹ دینا ہوگا تاکہ ریاست کی ترقی ہوسکے۔
  وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی ترقی ، خواتین کی سیکوریٹی   اور بدعنوانی کے مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۲۰۱۴ء میں وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے ملک کی سیاسی تصویر  بدل دی ہے۔
 اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن  پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے سماج وادی پارٹی ہو یا کانگریس یا دیگر سیاسی پارٹیاں سبھی ذات پات اور بدعنوانی کی سیاست کررہی ہیں۔ ان دونوں کی ہمدردری ملک میں فسادات کرانے والوں سے ہے۔چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری سنگھ کے نام پر سیاست کرنے والوں نے کسان اور گاؤں کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔
 یوگی نے یاد دلایا کہ چودھری صاحب کے ذریعہ رامالا میں قائم کی گئی چینی مل ۳؍ سال تک کی توسیع اور جدید آلات کیلئے ترس رہی تھی لیکن ریاست کی بی ایس پی  اورایس پی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ بی جے پی حکومت نے چینی مل کی توسیع کی  اور اسے جدید آلات فراہم کئے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش کی ہر ماں بہن کا احترام اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی خود کفیل بنانے کیلئے بی جے پی حکومت کمربستہ ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بھی کہا کہ غیر بی جےپی پارٹیوں نے ذات پات کے نام پر سیاست تو بہت کی لیکن گاؤں،کسان،مزدور اور تاجروں کے لئے کچھ نہیں کیا۔مفاد عامہ کے کاموں سے یہ پارٹیاں کوسوں دور رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK