Inquilab Logo

الیکٹورل بونڈ کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج ، اسے سب سے بڑا گھوٹالہ قراردیا

Updated: March 17, 2024, 1:52 AM IST | New Delhi

سرینیواس بی وی نے کہا کہ یہ بھتہ خوری ہے،سپریم کورٹ کی نگرانی میںجانچ کا مطالبہ

The scene of protest by Youth Congress workers in the national capital. (PTI)
قومی راجدھانی میں یوتھ کانگریس کے کارکنوںکےاحتجاج کا منظر ۔(پی ٹی آئی)

 یوتھ کانگریس نے انتخابی بونڈ  کو سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے ہفتہ کے روز یہاں احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس گھوٹالے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہونی چاہئے۔یوتھ کانگریس کے میڈیا انچارج ورون پانڈے نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں نے انتخابی بونڈ کے گھوٹالہ کے خلاف یہاں مظاہرہ کیاجس میں دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر شبھم ورما سمیت متعدد عہدیداروں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنان جیسے ہی ہیڈ کوارٹر۵؍ رائے سینا روڈ سے آگے بڑھے، پولیس نے رکاوٹیں لگا کر انہیں روک دیا۔
 انہوں نے بتایا کہ اس دوران یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی بونڈ کو بھتہ خوری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کرکے اس بڑے گھوٹالہ کو انجام دیا ہے۔
 یوتھ کانگریس صدر نے کہا کہ کمپنیوں سے بھتہ خوری کا یہ ماڈل خود وزیرا عظم مودی نے تیار کیا تھا جس میں ایک طرف ٹھیکہ دیا گیا، دوسری طرف تاوان وصول کیاگیا، ایک طرف چھاپے مارے گئے اور دوسری طرف چندہ لیا گیا۔انہوں نے انتخابی بونڈ کو منظم بدعنوانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہئے اور تحقیقات مکمل ہونے تک بی جے پی کے بینک کھاتوں کو سیل کر دینا چاہئے۔واضح رہے کہ الیکٹورل بونڈ معاملے پراپوزیشن نے پوری طرح سے حکومت کوگھیر لیا ہے۔اس سےقبل کانگریس ترجمان جے رام رمیش نےبھی الیکٹورل بونڈ کو آزاد ہندوستان کاسب سے بڑا گھوٹالہ قراردیا تھا ۔انہوں نے کہا انتخابی بونڈ تفتیشی ایجنسیوں سے بچنے کیلئے بھی خریدے گئے اور پروجیکٹوں کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے بھی ۔انہوں نے کہا تھاکہ اس کے خلاف ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے اور عوام کی عدالت میں بھی ۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK