Inquilab Logo

تلنگانہ میں بی آر ایس کا مودی حکومت پر سنگین الزام

Updated: April 29, 2024, 4:51 PM IST | Agency | Hyderabad

کے سی آر کے بیٹے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا جائے گا۔

K T Rama Rao. Photo: INN
کے ٹی راماراؤ۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھاانتخابات کے دوران بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ایگزیکٹیو ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے بی جے پی اور این ڈی پرسنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ختم ہوتے ہی یعنی ۲؍ جون کے بعد مودی حکومت حیدرآباد کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ قرار دے سکتی ہے۔ 

کانگریس: سورت کے بعد اندور کے امیدوار انتخابی دوڑ سے باہر، بی جے پی میں شامل

کریم نگر لوک سبھا سیٹ سے اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں یہاں ایک روڈ شو کے بعد عوام  سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ مجھے واضح اشارہ ملاہے کہ۲؍ جون کے بعد مودی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے کر اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کیلئے مشترکہ دارالحکومت( حیدرآباد) کا اعلان کر سکتاہے۔

یہ بھی پڑھئے: کینیا: سیلاب کی وجہ سے وزرات تعلیم کا ایک ہفتے تک اسکولیں بند رکھنے کا فیصلہ

اس موقع پر انہوں نے کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اس معاملے میں خاموشی بتا رہی ہے کہ وہ بھی بی جے پی کی اس سازش میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ہی وہ طاقت ہے جو پارلیمنٹ میں آوازبلند کرکے مودی حکومت کو اس طرح کے  اقدامات سے روک سکتی ہے۔انہوں نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں بی جے پی  کے پاس دو تہائی اکثریت ہوگئی تو وہ آئین کو تبدیل کرکے ایس سی،ایس ٹی ریزرویشن کو بھی ختم کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK