Inquilab Logo Happiest Places to Work

زین الدین زیدان فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

Updated: July 28, 2026, 5:05 PM IST | Paris

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے سابق اسٹار فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے سابق کوچ زین الدین زیدان کو فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ دیدیے دیشام کی جگہ لیں گے، جنہوں نے گزشتہ ۱۴؍ برس تک ٹیم کی قیادت کی۔

Zinedine Zidane.Photo:INN
زین الدین زیدان۔ تصویر:آئی این این

 فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے سابق اسٹار فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے سابق کوچ  زین الدین زیدان کو فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ  دیدیے دیشام کی جگہ لیں گے، جنہوں نے گزشتہ ۱۴؍ برس تک ٹیم کی قیادت کی۔ فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے صدر  فلپ دیالو نے بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی سے مشاورت کے بعد زیدان کو چار سالہ معاہدے پر مقرر کیا گیا ہے، جو  یکم اگست  سے نافذ العمل ہوگا۔


۵۴؍سالہ زیدان ستمبر میں باضابطہ طور پر ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی کوچنگ میں فرانس کا پہلا میچ ۲۵؍ستمبر کو  یوئیفا نیشنز لیگ  میں ترکی کے خلاف کھیلا جائے گا۔ اپنی تقرری کے بعد زیدان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران موصول ہونے والی تمام کوچنگ پیشکشیں مسترد کر دیں کیونکہ ان کی خواہش صرف فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا تھی۔ ان کے بقول’’یہی واحد ذمہ داری تھی جو میں سنبھالنا چاہتا تھا، یہ میرا خواب تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کون ہیں محمد عرفان جن سے ملنے راہل گاندھی اُن کی جھوپڑی میں گئے


زیدان سے قبل  دیدیے دیشام۲۰۱۲ءسے فرانس کے ہیڈ کوچ تھے۔ ان کی قیادت میں فرانس نے  ۲۰۱۸ءفیفا ورلڈ کپ  کا ٹائٹل جیتا،  ۲۰۲۲ء ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل تک رسائی کی اور  یورو ۲۰۱۶ء  کے فائنل میں بھی جگہ بنائی۔ زیدان نے آخری بار۲۰۲۱ء میں  ریال میڈرڈ کی کوچنگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے کوچنگ کریئر کا آغاز ۲۰۱۳ء میں  کارلو اینچیلوتی  کے معاون کے طور پر کیا، بعد ازاں ریال میڈرڈ کی ریزرو ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی اور ۲۰۱۶ء میں پہلی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے۔
ان کی قیادت میں ریال میڈرڈ نے مسلسل  تین یوئیفا چیمپئنز لیگ  کے ٹائلز جیتے۔ وہ ۲۰۱۸ء میں عہدہ چھوڑنے کے بعد ۲۰۱۹ء میں دوبارہ ریال میڈرڈ واپس آئے اور۲۰۲۱ء تک ٹیم کی کوچنگ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبرا میں دوسری منزلہ کی چالی کا حصہ پہلے منزلہ پر گرا، ۱۵؍سالہ لڑکی کی موت


بطور کھلاڑی زیدان نے فرانس کے لیے ۱۰۸؍ بین الاقوامی میچز کھیلے اور۳۱؍گول  اسکور کیے۔ انہیں ۱۹۹۸ء کا بیلن ڈی اور بھی ملا۔ ان کا بین الاقوامی کریئر ۲۰۰۶ء فیفا ورلڈ کپ  کے فائنل میں اٹلی کے خلاف اضافی وقت کے دوران مارکو ماتیراتزی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد ریڈ کارڈ ملنے پر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK