Inquilab Logo

زومیٹو۸؍ ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرنے کیلئے آئی پی او جاری کر یگی

Updated: April 29, 2021, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

فوڈڈیلیوری کمپنی نے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی میں متعلقہ دستاویزات جمع کردئیے، جلد ہی منظوری ملنے کا امکان

 Zomato .Picture:INN
زومیٹو۔تصویر :آئی این این

فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم زوماٹو نے آخر کار  اپناآئی پی او  جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ کمپنی نےبدھ کے روز اس کے متعلق  مارکیٹ ریگولیٹر سیبی  کے پاسکاغذات جمع کرودا دئے ہیں۔ اس آئی پی او کے  ذریعے کمپنی نے۸؍ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق کمپنی نے تمام جائزہ لینے کے بعد  ۲۲؍اپریل کو   ہی اپنے دستاویزات تیار کرلئے تھے۔ اب سیبی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مارکیٹ کے حالات کے مطابق ٓآئی پی او  جاری کیاجائے گا۔ ماہرین کے مطابق  سیبی کے ذریعےآئی پی او کی منظوری دیئے جانے کے بعد اس جاری کرنے کی میعاد ایک سال تک رہتی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس دوران کمپنی کسی بھی وقت آئی پی او  جاری کرسکتی ہے۔اس کمپنی کا آغاز دیپندر گوئل اور پنکج چڈھا نے ۲۰۰۸ء میں فوڈبی کے نام سے کیا تھا۔ بعد میں اس کا نام زومیٹورکھا گیا۔ چین کی  اینٹ   فائنانشل سمیت دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کے بھی اس میں ۲۰؍فیصد حصص ہے۔
 ذرائع کے مطابق  اپنے اس منصوبے  کے تحت  زو میٹونے حال ہی میں اپنی نجی کمپنی  کوایک پبلک لمیٹیڈ کمپنی میں تبدیل کیا تھا اور اپنا نام زماٹو لمیٹیڈ  متعاف کیا تھا ۔کچھ ماہ قبل ہی کمپنی نے کورا مینجمنٹ ، ٹائیگر گلوبل ، ویڈیلیٹی کے ساتھ معاہدے کرکے  ۴۰؍ ہزار کروڑ کا سرمایہ  اکٹھا کیا  ہے۔ فی الحال زومیٹو بازار  مالیت ۴۵؍ سے ۶۰؍ ہزار کروڑ روپے کے درمیان ہے۔  قابلِ غور ہے کہ کورونا کی  پابندیوں کے دور میںآن لائن  فوٖ ڈیلیوری  سروسیز میں نمایاں اضافہ ہوا  ہے۔ زومیٹو ، سیوگی اور دیگر ٖوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے کاروبار میں بہتری درج کی گئی ہے۔  زومیٹو کے شریک بانی دیپندر گوئل کے مطابق  فوڈ ڈیلیوری کا کاروبار فی الحال عروج پر ہے اور ٹیکہ کاری مہم  کے بعد اس  میں تیزی سے ترقی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK