EPAPER
اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے مسافروں کے تجربے اور ہوائی اڈے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپ اور چیٹ سمیت ہوائی اڈے سے متعلق اپنے تمام چینلز کو ایجنٹک اے آئی سے جوڑ دے گی۔
October 30, 2025, 8:25 PM IST
اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں امریکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی ہے۔ امریکی انشورنس فرموں نے اس گروپ میں سب سے زیادہ سرمایہ لگایا ہے جبکہ سنگاپور کے ڈی بی ایس بینک، جرمنی کے ڈی زیڈ بینک اور ہالینڈ کے ربو بینک نے بھی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
October 27, 2025, 9:07 PM IST
ایل آئی سی نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے اڈانی گروپ میں ۹ء۳؍ بلین ڈالر (تقریباً ۳۲؍ہزار کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی ہدایت کی تھی۔
October 26, 2025, 7:44 PM IST
واشنگٹن پوسٹ کی تازہ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مودی حکومت نے قرض میں ڈوبے ہوئے گوتم اڈانی گروپ کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے سرکاری لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) سے ۹ء۳؍ بلین ڈالر کی خاموش سرمایہ کاری کی۔ رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی ایک بار پھر مودی اور اڈانی کے تعلقات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دریں اثناء، ہندوستانیوں کی رقم کے ’’بے دریغ‘‘ استعمال پر ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے۔
October 25, 2025, 5:59 PM IST
