EPAPER
جنوبی افریقہ کے شہر جارج میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ۸۱؍ افراد اس کی زد میں آگئے۔ اس حادثہ میں ۸؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ۲۹؍ کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ ۴۴؍ افراد اب بھی ملبے میں دبے ہیں۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ صدر سیرل رامافوسا نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
May 09, 2024, 7:44 PM IST
فلسطینی شہری انتظامیہ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تقریباً ۱۰؍ ہزار فلسطینی اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ۲؍ سے ۳؍ سال درکار ہوں گے۔ وزرات نے متنبہ کیا کہ لاشوں کو ٹھانے نہ لگانے کی وجہ سے وبائی امراض کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
May 01, 2024, 3:27 PM IST
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں جنگ بندی کی اہمیت کو فوری طور پر سمجھنے کیلئے مزید ہلاکتوں، بھکمری کا شکار بچوں اور اسکولوں پر بمباری دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
April 25, 2024, 4:14 PM IST
محصور غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی الفاروق مسجد میں نماز اداکی۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سبب فلسطینی خطے میں تباہی برپا ہے جبکہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے کئی اہم انفراسٹرکچر اور عبادت گاہیں تباہ کر دیئے ہیں۔
March 02, 2024, 3:23 PM IST