EPAPER
اترپردیش کے گونڈا ضلع میں بی جے پی امیدواراور ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کے قافلے کی ایک کار سے ٹکرانے سے ۲؍ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ایک مہلوک کی ماں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ جائے وقوع پر مقامی افراد نےسڑکیں بلاک کیں اور احتجاج کرتے ہوئے جوابدہی کی مانگ کی۔
May 29, 2024, 2:06 PM IST
بی جے پی کے رکن پارلیمان اور کشتی فیڈریشن کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے عدالت میں سماعت کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ قصوروار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ۱۰؍ مئی کو سماعت کے دوران عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
May 21, 2024, 7:22 PM IST
ریو گیمز کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور سابق پہلوان ساکشی ملک نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن کو قیصر گنج سیٹ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ، بجرنگ پونیا، اور ونیش پھوگاٹ نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
May 03, 2024, 6:12 PM IST
گونڈہ میں ۳۵؍ کلومیٹر کا روڈ شو کیا ، ریلی کا بھی انعقاد، پہلوانوں پر شاعرانہ انداز میں طنز کیا،کانگریس پر شدید تنقیدیں
June 12, 2023, 10:28 AM IST