EPAPER
حالیہ جائزوں کی مانیں تو السید اپنے حریف سے آگے چل رہے ہیں۔ انہیں WDIV/ڈیٹرائٹ نیوز کے ایک سروے میں تقریباً ۶ پوائنٹس اور مچل ریسرچ کے جائزے میں ۷ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کی شرح ۳۰ سے ۳۵ فیصد کے درمیان ہے۔ راجرز نے مینوفیکچرنگ، زندگی کے اخراجات اور عوامی تحفظ پر مہم چلائی ہے، اور کنیڈا پر ٹیرف اور ایران جنگ کے معاملات پر ٹرمپ سے مختلف موقف اپنایا ہے۔
November 02, 2026, 11:42 PM IST
رپورٹس کے مطابق، ایک شخص نے حجاب پوش خاتون سے کہا کہ مسلمانوں کا کنیڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر دو اجنبی خواتین نے حجاب پوش خاتون کی حمایت کی اور اس کا پورا ساتھ دیا۔ اس لفظی جھڑپ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوگیا ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز ویسٹرن یونیورسٹی کے کیمپس میں یا اس کے قریب پیش آیا۔
October 30, 2026, 5:59 PM IST
یورپی یونین اور کنیڈا نے عالمی سیاسی و معاشی حالات اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تجارتی و خارجہ پالیسیوں کے تناظر میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ دونوں فریقوں نے تجارت، دفاع، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، اہم معدنیات اور اقتصادی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کی سمت پیش رفت کی ہے۔
October 30, 2026, 5:03 PM IST
ہندوستان کی نوجوان اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ٹور پر اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انگلینڈ کی سارن نگھیم کو شکست دے دی۔
October 27, 2026, 7:15 PM IST
