نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’ون پیس‘‘ لائیو ایکشن سیزن ۲؍ کی پہلی دو اقساط ۱۰؍ مارچ کو امریکہ، کنیڈا اور جاپان کے ۲۰۰؍ سے زائد سنیما گھروں میں خصوصی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ٹکٹوں کی فروخت امریکہ اور کنیڈا میں جمعرات صبح شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 8:00 PM IST | Los Angeles
نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’ون پیس‘‘ لائیو ایکشن سیزن ۲؍ کی پہلی دو اقساط ۱۰؍ مارچ کو امریکہ، کنیڈا اور جاپان کے ۲۰۰؍ سے زائد سنیما گھروں میں خصوصی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ٹکٹوں کی فروخت امریکہ اور کنیڈا میں جمعرات صبح شروع ہوگی۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بدھ کو تصدیق کی کہ مقبول لائیو ایکشن سیریز One Piece کے دوسرے سیزن کی پہلی دو اقساط ۱۰؍ مارچ کو منتخب سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی۔ امریکہ اور کنیڈا میں ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو صبح ۸؍ بجے سے ۱۱؍ بجے کے درمیان ہوگی۔ امریکہ میں اے ایم سی، ریگل، سنی مارک، الامو اور نسی پلیکس جیسے سنیما گھر خصوصی تقریبات کی میزبانی کریں گے، جبکہ کنیڈا اور جاپان کے مزید تھیٹر بھی اس میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: نانی کی ’’دی پیراڈائز‘‘ کا پہلا گانا ’’آیا شیر‘‘ ریلیز، ٹرینڈنگ
نئے سیزن میں مرکزی کردار لفی جسے اناکی گوڈوئے ادا کر رہے ہیں ، اور اس کے اسٹرا ہیٹ ساتھی گرانڈ لائن میں داخل ہوں گے۔ ان کا مقصد پائریٹ کنگ کے افسانوی خزانے ’’ون پیس‘‘ کی تلاش ہے۔ سیزن ۲؍ کا آغاز لوگ ٹاؤن سے ہوگا، وہ مقام جہاں سے اصل کہانی شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد مہم جوئی ریورس ماؤنٹین، وہسکی چوٹی، لٹل گارڈن اور برفیلے ڈرم جزیرے تک پھیلے گی۔
یہ بھی پڑھئے: اریجیت سنگھ کا مداحوں کو پیغام: کئی نغمے ریلیز ہونا باقی، نئے نغموں سے دوری
وہسکی چوٹی پر اسٹرا ہیٹس کو بیروک ورکس کے ایجنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں مس آل سنڈے (لیرا ابووا)، مس ویڈسڈے (چارتھرا چندرن)، مسٹر۳ (ڈیوڈ ڈسٹمالچیان)، مسٹر ۵ (کیمرس جانسن) اور دیگر شامل ہیں۔ سیزن میں ایک اہم اضافہ ٹونی ٹونی چوپر ہوگا ، نیلے ناک والا ہرن لڑکا ہائبرڈ کردار، جس کی آواز مائیکلا ہوور نے دی ہے۔ اس کردار کی جذباتی بیک اسٹوری مداحوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔
سیریز کا دوسرا سیزن ۱۰؍ مارچ کو نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہوگا، تاہم تھیٹر اسکریننگ شائقین کو بڑی اسکرین پر ایپی سوڈز دیکھنے کا خصوصی موقع فراہم کرے گی۔