Inquilab Logo

Foreign Minister

غزہ جنگ: عالمی عدالت میں مصر کی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت

آج مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے تشدد اور استحصال، منظم طریقے سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور انفراسٹر کچر کی وسیع تر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصر نے یہ فیصلہ کیا ۔

May 13, 2024, 2:05 PM IST

صومالیہ کا اقوام متحدہ سے ملک میں اپنا سیاسی مشن ختم کرنے کا مطالبہ

مشن کا موجودہ مینڈیٹ، جسے UNSOM کے نام سے جانا جاتا ہے، کی میعاد ۳۱؍ اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے اورفقی نےمینڈیٹ کے اختتام تک مشن کے خاتمے کیلئے ضروری طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کہا ہے۔

May 11, 2024, 5:24 PM IST

جمائیکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے درمیان آج جمائیکا نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والا ۱۴۲؍ واں ملک بن گیا ہے۔ جمائیکا کی وزیر برائے امور خارجہ کمینا جانسن اسمتھ نے کہا کہ جمائیکا جنگ کے حل، اسرائیل کی حفاظت کی گارنٹی اور فلسطین کے حقوق اور شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

April 24, 2024, 2:52 PM IST

ہم رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں: جی ۷؍ وزرائے خارجہ

جی ۷؍ کے وزرائے خارجہ نے اٹلی میں ایک میٹنگ کے دوران رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مخالفت کی اور کہا کہ اس کے شہریوں کی زندگی پر تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ وزراء نے کہا کہ انہیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑے پیمانےپر انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔

April 20, 2024, 3:51 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK