EPAPER
آج مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے تشدد اور استحصال، منظم طریقے سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور انفراسٹر کچر کی وسیع تر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصر نے یہ فیصلہ کیا ۔
May 13, 2024, 2:05 PM IST
اسرائیلی تہوار فصح کی چھٹی کے موقع پر سیکڑوں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں مقبوضہ مشرقی یروشلم میںمسجد اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بول دیااور دعویٰ کیا کہ یہ ان کی قدیم عبادتگاہ ہے۔
April 24, 2024, 6:52 PM IST
یوروپی یونین نے منگل کو اس جائزے کے بعد کہ اسرائیل نے اب تک اپنے اس دعویٰ کے ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں کہ یواین آر ڈبلیو اے کے عملے کے سیکڑوں کارکنان دہشت گرد ہیں، عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنسی کو عطیہ فراہم کرے۔ یورپی کمشنر برائے بحرانی انتظام جینز لینارک نے کہا کہ ایجنسی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے لائف لائن ہے۔
April 23, 2024, 5:25 PM IST
حکام نے بتایا کہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقع پر ۱۲۵؍ ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی سخت رکاوٹوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شیخ یوسف ابو سنینہ نے جمعہ کے اپنے خطبے میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر عالمی برادری کی لاتعلقی کی سخت مذمت کی۔
March 29, 2024, 7:52 PM IST