EPAPER
وہاٹس ایپ، ای میل اور سوشل میڈیا کے فوری پیغامات کے زمانے میں ہاتھ سے خط لکھنا بظاہر ایک پرانی روایت محسوس ہوتا ہے، لیکن امریکی ماہرِ خط نویسی فریش برانڈٹ کے نزدیک ایک خط وہ بات کہہ سکتا ہے جسے برسوں کی خاموشی، جھجک یا ناراضی نے دل میں دبا رکھا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ معافی، محبت، تشکر یا الوداع کے چند سچے الفاظ نہ صرف کسی ٹوٹے ہوئے رشتے کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش بن سکتے ہیں بلکہ خط لکھنے والے کو بھی ذہنی سکون اور ادھورے معاملات سے آگے بڑھنے کا موقع دے سکتے ہیں۔
November 02, 2026, 4:21 PM IST
اے آئی سے تیار کردہ نو عمر کردار، جنہیں ”ژیاؤ ہائی“ (Xiaohai) کے نام سے جانا جاتا ہے، تنہائی کا شکار معمر ناظرین کو جذباتی کہانیاں سنا کر مہنگی ترین مصنوعات خریدنے پر مائل کرکے لوٹ رہے ہیں۔ قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فروخت بڑھانے کیلئے من گھڑت کہانیاں گھڑنا دھوکہ دہی اور فراڈ کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ما لیانگ نے کہا کہ یہ رجحان معمر افراد میں پائی جانے والی گہری تنہائی کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو جذباتی خلا کو پُر کرنے کیلئے ڈجیٹل رابطوں کا سہارا لیتے ہیں۔ اس کے بعد سے ژیاؤ ہائی کی زیادہ تر ویڈیوز پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئی ہیں۔
October 28, 2026, 6:01 PM IST
پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان نے ایک بیان میں کہا کہ جیل میں قید عمران خان کو جو بھی درکار ہو بحیثیت سابق وزیر اعظم ، بحیثیت پاکستانی شہری انہیں مہیا کیا جانا چاہئے۔
August 30, 2026, 4:35 PM IST
جاپان کی وزیر اعظم سانائی تاکائچی نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر سے عملے کے ذریعے ایک کاکروچ ہٹائے جانے کے بعد حیرت انگیز طور پر انہوں نے خود کو تنہا محسوس کیا۔
August 25, 2026, 6:29 PM IST
