EPAPER
مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ۵ برسوں میں ایک ہزار ۹۶۸ ہندوستانی طلبہ نے پاکستانی اداروں میں داخلہ لیا۔ حکومت یا تعلیمی حلقوں میں کوئی بھی اس بات کا واضح جواب نہیں دے سکا کہ پاکستان، ہندوستانی طلبہ کو کیوں زیادہ راغب کرتا ہے اور ہندوستانی طلبہ کون سے مضامین کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے وہاں جاتے ہیں۔
April 28, 2025, 6:45 PM IST
کولکاتا کی ایک ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سی کے سرکار نے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مسلم حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔ حاملہ خاتون کی نند ایڈوکیٹ محفوظہ خاتون نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کی بھابھی اضطراب اور مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اسے ایک ’’غیر اخلاقی‘‘ اور ’’غیر انسانی‘‘ فعل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سی کے سرکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
April 26, 2025, 6:26 PM IST
وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکرم مسری نے بتایا کیا کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستانی دفاع، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو پرسونا نان گراٹا (غیر مطلوبہ شخص) قرار دیا ہے۔ انہیں ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود ہندوستانی دفاع، بحری اور فضائی مشیروں کو بھی واپس بلایا جائے گا۔
April 24, 2025, 8:37 PM IST
گزشتہ سال مئی میں، سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ایڈوائزری بورڈ نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ادویات سے جڑے قوانین میں ترمیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے اور ادویات کو او ٹی سی قرار دینے کیلئے ضروری دفعات شامل کی جائیں۔ اب اس پینل نے اپنی رپورٹ جمع کر دی ہے۔
April 24, 2025, 5:53 PM IST