Inquilab Logo

Mosque

نائیجیریا: مسجد پر حملہ، ۸؍ افراد جاں بحق، حملے کی وجہ خاندانی رنجش

شمالی نائیجیریا کی کانو ریاست میں بدھ کی صبح ایک شخص کے مقامی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد سے مسجد پر حملہ کرنے کے بعد کم از کم ۸؍ نمازی ہلاک اور ۱۶؍ دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ۴؍ بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملے کی وجہ خاندانی رنجش بتائی ہے۔

May 16, 2024, 7:10 PM IST

شاہی عیدگاہ معاملہ: ہندو فریق نے ۱۹۶۸ء کے سمجھوتے کو دھوکہ قرار دیا

شاہی عیدگاہ معاملے پر گزشتہ دن ہندو فریق نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ۱۹۶۸ء کے سمجھوتے کے ایک حصے کے طور پر مندر کمیٹی نے زمین کا وہ متنازع حصہ چھوڑ دیا تھا جس پر مسجد کھڑی ہے۔ مسلم فریق کی وکیل تسلیمہ عزیز احمدی نے اعادہ کیا کہ اس مقدمے میں حد بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سمجھوتے کو چیلنج کرنے کی حد تین سال ہے اور موجودہ مقدمہ ۲۰۲۲ء میں دائر کیا گیا تھا۔

May 16, 2024, 2:54 PM IST

مالی: جنگ کے خطرات کے بیچ ہزاروں افراد نےمٹی سے بنی عظیم الشان مسجد کی مرمت کی

مالی کے جینے شہر میں واقع دنیا کی سب سے بڑی مٹی کی اینٹوں سے بنی مسجد جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے خطرے کی فہرست میں شامل ہے کی پوتائی میں ہزاروں مرد، خواتین اور نوعمروں نے حصہ لیا۔ نسل در نسل سے جاری اس تقریب میں معاشرے کے ہر طبقے کا فرد شامل ہوتا ہے۔ موسم باراں سے پہلے کی جانے والی اس لازمی پوتائی سے مسجد کا بارش سے تحفظ ہوتا ہے۔

May 13, 2024, 9:17 PM IST

جنگ بندی اسرائیلی یرغمالوں کی محفوظ رہائی کا واحد حل: سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

سابق اسرائیلی فوجی سربراہ ابیب کوشابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خطے میں جنگ بندی ہو۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے جاری جنگ اب تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ساری حکمت عملیاں ایران پر مرکوز تھیں اور ہم نے حماس کو خطرہ خیال نہیں کیا تھا۔

May 09, 2024, 9:35 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK