Inquilab Logo

Nation

پاکستان: نواز شریف کو ۲۸؍مئی کو حکمراں مسلم لیگ (ن) پارٹی کا صدر بنایا جائے گا

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ۲۸؍ مئی کو ملک کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کےصدر کا عہدہ دوبارہ سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے ان کے بھائی شہباز شریف نے ان کیلئے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پناما پیپر بدعنوانی معاملے میں نواز شریف کو پارٹی کےصدر کے عہدے کیلئے تا حیات نا اہل قرار دیا گیا تھا ۔

May 18, 2024, 9:20 PM IST

بلجیم: یونیورسٹی آف گینٹ نے تین اسرائیلی تعلیمی اداروں سے تعلقات منقطع کرلئے

بلجیم کی یونیورسٹی آف گینٹ نے تین اسرائیلی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشن سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں اور کہا ہے کہ ان کی پالیسی یونیورسٹی کی ہیومن رائٹس پالیسی سے میل نہیں کھاتی۔ یونیورسٹی کی تحقیقات نے ایم آئی جی اے ایل اور وولکانی سینٹر کے اسرائیلی وزارتوں کے ساتھ وابستگی اور ہولون انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مالی مدد فراہم کرنے کے بارے میں خدشات کو اجاگر کیا۔

May 18, 2024, 8:51 PM IST

پرجول ریونا کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی: ایچ ڈی دیوے گوڈا

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اپنے پوتے پرجول ریونا کے تعلق سے کہا کہ اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اسے بچایا نہیں جائے گا۔ دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے ایچ ڈی ریونا کے خلاف معاملات جھوٹے ہیں۔

May 18, 2024, 8:19 PM IST

جانبدارانہ اورغیر منصفانہ جیسے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار پیش کئے

الیکشن کمیشن نے اپنے اوپر عائد جانبداری کے الزامات کے جواب میں ’’سی ویجل‘‘ موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے کا گو شوارہ پیش کیا حالانکہ بی جے پی لیڈروں اور مودی کے خلاف شکایتوں کے تعلق سے صرف نظر کرتا نظر آیا۔

May 18, 2024, 7:53 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK