• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Report

غزہ سیلاب اسرائیلی پالیسیوں کا نتیجہ، روکا جا سکنے والا المیہ: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ طوفانوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی محض موسم کا نتیجہ نہیں بلکہ اسرائیلی ناکہ بندی اور جاری جنگ کی پالیسیوں کا اثر ہے۔ تنظیم نے اسے ایک ’’روکا جا سکنے والا المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے اور فوری انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔

December 18, 2025, 5:58 PM IST

غزہ جنگ: اسرائیلی فوج میں ذہنی صحت کا سنگین بحران، ایک اور فوجی کی خودکشی

شمالی اسرائیل میں ایک فوجی کی خودکشی کے بعد غزہ جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوج میں خودکشی سے ہلاکتوں کی تعداد ۶۱؍ ہو گئی ہے۔ سرکاری اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں فوجی خودکشی کی کوششیں کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں ذہنی دباؤ اور پی ٹی ایس ڈی جیسے امراض میں مبتلا ہیں، جو اسرائیلی فوج کے اندر بڑھتے ہوئے ذہنی صحت کے بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

December 17, 2025, 8:04 PM IST

اسرائیلی فوج کو شدید افرادی قوت کے بحران کا سامنا، سیکڑوں افسران کا استعفیٰ

اسرائیلی فوج کو افسروں اور نان کمیشنڈ افسران کے بڑھتے ہوئے استعفوں کے باعث شدید افرادی قوت کے بحران کا سامنا ہے۔ اب تک ۵۰۰؍ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ پنشن اصلاحات میں تاخیر، کم تنخواہیں اور غزہ جنگ کے دباؤ کو اس عدم اطمینان کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

December 17, 2025, 8:59 PM IST

نیدرلینڈز: غربت میں پانچ سال بعد اضافہ، نصف ملین سے زائد افراد متاثر

نیدرلینڈز میں پانچ سال بعد غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نصف ملین سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔ توانائی الاؤنس کے خاتمے کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ غربت کا شکار افراد میں بڑی تعداد کام کرنے والوں کی ہے جبکہ صحت اور متوقع عمر پر بھی اس کے منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ آئندہ برسوں میں غربت کم ہو سکتی ہے، تاہم معاشی حالات غیر یقینی ہیں۔

December 17, 2025, 4:53 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK