• Wed, 21 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

abhijeet dipke

سی جے پی کا آشوتوش رانکا اور سورَو داس کی رہائی میں ’جان بوجھ کر تاخیر‘ کا الزام

کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے الزام عائد کیا ہے کہ آشوتوش رانکا اور سورَو داس کی ضمانت کی سماعتوں میں تاخیر کرکے ان کی رہائی روکی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے ضمانت کی سماعت کرنے والے مجسٹریٹ کو مبینہ دھمکیاں دینے کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

October 19, 2026, 2:07 PM IST

ترنگا مارچ: سی جے پی بانی ابھیجیت دِپکے کو مشروط ضمانت

دہلی میں ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے قبل حراست میں لیے گئے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دِپکے کو ۱۷؍ اکتوبر کو مشروط ضمانت دے دی گئی۔ انہیں امن برقرار رکھنے کا بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کی اجازت دی گئی ہے۔ دِپکے اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہا بورا کو ۱۶؍ اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر مجوزہ احتجاج سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ مارچ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر اٹھائے گئے اعتراضات اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کے لیے منعقد کیا جانا تھا۔

October 17, 2026, 5:11 PM IST

پابندی دھری رہ گئی ،ترنگا مارچ نکالا گیا

ابھیجیت دِپکے اور نیہا بورا سمیت کئی افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، سینٹرل پارک کی قلعہ بندی لیکن سیکڑوں افراد کی شرکت۔

October 17, 2026, 9:29 AM IST

دہلی’لہرا دو ترنگا‘ مارچ: پرکاش راج نے جمہوری حقوق اور پُرامن احتجاج کی حمایت کی

دہلی میں جاری احتجاج کے دوران اداکار پرکاش راج نے جمہوری طریقے سے سیاسی تبدیلی لانے اور پُرامن مظاہروں کے حق کا دفاع کرتے ہوئے انتخابی جلسوں اور احتجاج کیلئے مختلف معیار اپنائے جانے پر سوال اٹھایا ہے۔ دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھیجیت دپکے کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں وکلا سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

October 16, 2026, 9:05 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK