کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے جمعرات ۲۶؍ نومبر کو ناگپور کےسمویدھان چوک پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 2:24 PM IST | Agency | Nagpur
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے جمعرات ۲۶؍ نومبر کو ناگپور کےسمویدھان چوک پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے جمعرات ۲۶؍ نومبر کو ناگپور کےسمویدھان چوک پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔۲۶؍ نومبر کو ’یوم آئین‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے جمہوریت کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ ریلی شام ۴؍ بجے منعقد ہوگی جس کا نعرہ ’جمہوریت بچاؤ، آئین بچاؤ‘ ہے۔ یہ ریلی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری دونوں کے آبائی شہر ناگپور میں منعقد کی جائے گی۔ ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس‘پر ریلی کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر کی تصویرہے۔
یہ بھی پڑھئے: مسلسل منفی خبریں دیکھنے کی عادت ذہنی صحت کیلئے خطرہ، عالمی ماہرین کا انتباہ
دریں اثناء ابھیجیت دپکے نے ’میٹا ‘پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ پوسٹ تک رسائی نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔’ میٹا‘ پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کی تصویر کو چند گھنٹوں میں زیادہ پہنچ گئی جبکہ امبیڈکر کی تصویر والی پوسٹ کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ ابھیجیت دپکے نے تجربہ کے طور پر بنائی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو بہترین وزیر اعظم لکھا ہے۔ ابھیجیت دپکے نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ ’’اس یوم آئین پر آئیے ہم سب اپنی جمہوریت کی حفاظت کرنے، آئینی اقدار کو برقرار رکھنے اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کریں۔ میں۲۶؍ نومبر کو ناگپور میں آپ سبھی ملوں گا۔‘‘یہ اعلان ابھیجیت دپکے کے۲۲؍ نومبر کو پنجی میں ایک عوامی ریلی کے انعقاد کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ اس ریلی میں انہوں نے مرکز اور گوا کی بی جے پی حکومتوں پر ’ووٹ چوری‘ کا الزام لگایاتھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت عام لوگوں کے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مذہبی تقسیم کو فروغ دے رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ناگپور کی یہ ریلی دپکے کو بی جے پی کے خلاف اپنے الزامات کو دہرانے کیلئے ایک اور پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ۲۱؍ نومبر کو پونے میں منعقدہ تقریب میں ’کاکروچ کلب‘ کا آغاز بھی ہوا۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران اس کلب نے سوشل میڈیا پر پُراسرار پوسٹرس اور ’ اسٹے ٹیونڈ‘ کے ذریعے لوگوں میںکافی تجسس پیدا کیا ہے۔