ملک کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کے لیے۶۷؍ ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔۲۶؍ سال بعد ڈی ڈی ایل جے کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔
بالی ووڈ میں آدتیہ چوپڑہ کا نام ایک ایسے فلم ساز کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی فلموں کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ ۲۱؍ مئی ۱۹۷۱ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے آدتیہ کے والد یش چوپڑہ مشہورہدایتکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے آدتیہ کا رجحان بھی فلموں کی جانب ہوگیا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز اپنے والد کے ذریعے بنائی گئی ’چاندنی‘، ’لمحے‘ اور ‘ڈر‘ جیسی فلموں میں معاون ہدایتکار کے طور پر کیا تھا۔