• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیارہ کی میگا کامیابی کے بعد موہت سوری ایک اور رومانوی فلم بنائیں گے

Updated: September 24, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

موہت سوری نے اس سال کے شروع میں یشراج فلمز کے ساتھ مل کر `فلم سیارہ بنائی، جو اس سال کی سب سے بڑی رومانوی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس میں نئی جوڑی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

Mohit.Photo:INN
موہت سوری۔ تصویر:آئی این این

ہدایتکار موہت سوری  نے  تصدیق کی ہے کہ وہ  سیارہ  کامیابی کے بعد ایک اور محبت کی کہانی  پر مبنی فلم بنانے کے لئے تیار ہے۔ موہت سوری اور یشراج فلمز نئے پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:فنٹاسٹک فور:فرسٹ اسٹیپس او ٹی ٹی پر ریلیز

 پنک ولا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیارہ  کی تاریخی کامیابی کے بعد موہت سوری اور یش راج فلمز دوسری بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ موہت کو پوری انڈسٹری سے پیشکش موصول ہوئی ہیں اور پروڈیوسرز انہیں بے شمار رقم ادا کرنے کے لیے تیار تھے تاہم  موہت اوروائی آر ایف اپنی تخلیقی شراکت جاری رکھے ہوئے ہیں اور سیارہ  کی کامیابی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سیارہ  کی طرح  بغیر عنوان کے  پروجیکٹ کو اکشے ودھانی بطور پروڈیوسر سپورٹ کریں گے اور یش راج فلمز کے بینر کے تحت آدتیہ چوپڑا کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فلم کی مرکزی کہانی پہلے ہی فائنل ہو چکی ہے اور موہت سوری اپنی مصنفین کی ٹیم کے ساتھ مل کر اب اسے فائنل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ’’موہت سوری اور وائی آر ایف  بڑے پردے پر جادو  دوبارہ بکھیرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ایک اور اہم رومانوی فلم ہے جو اس صنف میں بالکل نئی دنیا کو تلاش کرے گی۔  سیارہ  کی طرح موہت سوری بھی اسے ایک میوزیکل ساگا بنائیں گے۔ موہت اور اکشے محبت کی کہانیوں کو سامعین تک واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں اور آدتیہ کی اس فلم کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ‘‘موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ۲۰۲۶ء کے وسط تک شروع ہونے کی امید ہے جبکہ کاسٹنگ۲۰۲۵ء کے اوائل میں شروع ہوگی۔ 
رپورٹ کے اختتام پر فلم کے پہلے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد کاسٹنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ آدتیہ چوپڑا، موہت سوری، اور اکشے ودھانی نے اصولی طور پر ایک آئیڈیا پر اتفاق کیا ہے اور اب اسے اسکرین پلے میں تیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK