رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑہ نے محاذ سنبھال لیا ہے تاکہ ’’الفا‘‘ باکس آفس پر فلاپ نہ ہو۔
EPAPER
Updated: August 21, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑہ نے محاذ سنبھال لیا ہے تاکہ ’’الفا‘‘ باکس آفس پر فلاپ نہ ہو۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’’پٹھان‘‘ کی ریلیز تک، جو وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی چوتھی فلم تھی، فرنچائز کا باکس آفس ٹریک ریکارڈ یا تو بلاک بسٹر تھا یا ہمہ وقت بلاک بسٹر تھا۔ تاہم، سلمان خان کی ’’ٹائیگر ۳‘‘ کی ریلیز کے ساتھ، اسپائی یونیورس کی پہلی فلم نے باکس آفس پر توقع سے کم کاروبار کیا اور اب رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کا بھی یہی حال ہے۔ یہ اسپائی یونیورس کی پہلی فلم ہے جو بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ اس فلم کی ناکامی نے اب اسپائی یونیورس کی اگلی فلم ’’الفا‘‘ کی باکس آفس پرفارمنس پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کیارا اڈوانی بیٹی کا نام پرینکا چوپڑہ سے متاثر ہوکر ’’کیارا‘‘ رکھنے والی تھیں
دکن کرونیکل کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں ’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے عبد پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے ’’الفا‘‘ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اب اسے نئی شکل دے رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فلم باکس آفس پر ’’وار ۲‘‘ کی طرح فلاپ نہ ہو اور اسپائی یونیورس کو بھی استحکام بخشا جاسکے۔ خیال رہے کہ یہ اس وقت ہوا جب انڈسٹری نے یہ سوال کرنا شروع کیا کہ آیا نسبتاً ناتجربہ کار شیو راویل جنہوں نے اس سے قبل وائی آر ایف ویب سیریز ’’دی ریلوے مین‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی وہ ’’الفا‘‘ جیسی بڑی فلم کو اچھی طرح سنبھالنے کے اہل ہیں یا نہیں، خاص طور پر این مکھرجی کی ’’وار ۲‘‘ کے حشر کے بعد۔ ذرائع کے مطابق آدتیہ چوپڑا اسکرین پلے میں ’’اہم ترمیم‘‘ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فلم میں ’’وار ۲‘‘ جیسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں اور اسپائی یونیورس پر ناظرین کا اعتماد بحال کرے۔
عالیہ بھٹ اور شروری کی مرکزی اداکاری والی ’’الفا‘‘ میں بوبی دیول ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس فلم میں انیل کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ ’’الفا‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔