• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائی یونیورس‘‘ کو بچانے کیلئے آدتیہ چوپڑہ نے’’پٹھان‘‘ سے رابطہ کیا

Updated: October 27, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی ساتویں اور عالیہ بھٹ کے مرکزی کردار والی فلم ’’الفا‘‘ میں ’’پٹھان‘‘ کے کیمیو کیلئے آدتیہ چوپڑہ نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپائی یونیورس کی آخری دو فلمیں ’’ٹائیگر ۳‘‘ اور ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر متوقع کامیابی نہیں حاصل کرسکی ہیں۔

Shah Rukh Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا نے شاہ رخ خان سے عالیہ بھٹ اور شروری کی آنے والی جاسوسی فلم ’’الفا‘‘ میں ’’پٹھان‘‘ کے کیمیو کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’اس وقت اسپائی یونیورس کا سب سے مشہور کردار ’’پٹھان‘‘ ہے۔ آدتیہ چوپڑا نے شاہ رخ خان کو ’’الفا‘‘ میں کیمیو کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ انھوں نے اس کردار کیلئے ایک خاص حصہ ڈیزائن کیا ہے، جو ’’پٹھان ۲‘‘ کی کہانی کی طرف لے جائے گا۔ شاہ رخ خان نے اس پر سوچنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے کیونکہ وہ ’’کنگ‘‘ کیلئے تمام تاریخیں طے کر چکے ہیں۔‘‘
رپورٹ کے مطابق آدتیہ چوپڑہ نے نومبر میں شاہ رخ خان سے شوٹنگ کیلئے ۳؍ سے ۴؍ دن مانگے ہیں جو اس وقت سہانا خان اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی آنے والی ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’شاہ رخ خان نے کنگ کی شوٹنگ کیلئے پورا نومبر بلاک کیا ہے لیکن آدتیہ کی درخواست پر وہ ’’الفا‘‘ میں اپنے کیمیو کیلئے شیڈول پر غور کررہے ہیں۔ وہ ایک ہفتے سے ۱۰؍ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔ اگر کیمیو مناسب نہیں ہوگا تو وہ ’’الفا‘‘ کے آخری کریڈٹ سیکوئنس کیلئے شوٹ کر سکتے ہیں۔‘‘خبریں یہ بھی ہیں کہ آدتیہ چاہتے ہیں کہ ’’الفا‘‘ میں سلمان خان کا کردار ’’ٹائیگر‘‘ بھی کیمیو کرے۔ اس ضمن میں وہ سلمان سے تب ہی رابطہ کریں گے جب کیمیو کا اثر اتنا ہی اچھا ہو جتنا کہ ’’پٹھان‘‘ میں ٹائیگر کیلئے تھا۔ دریں اثنا، عالیہ بھٹ اور شروری مبینہ طور پر ایجنٹوں کا کردار ادا کریں گی جنہیں رتیک روشن کے کردار ’’کبیر‘‘ نے تربیت دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت کا مردانہ ورژن: اقربا پروری پر بارہا بات کرنے پر ہرش وردھن رانے ٹرول

الفا کے بارے میں
شیو راویل کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’الفا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کرداروں میں ہیں۔ یہ ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘، ’’وار‘‘، ’’پٹھان‘‘، ’’ٹائیگر ۳‘‘ اور ’’وار ۲‘‘ کے بعد وائی آر ایف کی اسپائی یونیورس میں ساتویں فلم ہوگی۔ ’’الفا‘‘ کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK