Inquilab Logo

africa

تیونس سے اٹلی جانے والےغیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ۲۲؍ فیصد کا اضافہ

تیونس نیشنل گارڈ کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سمندر کے راستےخطر ناک سفر کرکے تیو نس سے اٹلی جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ۲۲؍ فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔ اسی طرح تارکین وطن کو لے جارہے بحری جہازوں کے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے تیونس کو ان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے ۲۵۵؍ ملین یورو کی مالی امداد دی ہے۔

May 13, 2024, 7:36 PM IST

غزہ جنگ: عالمی عدالت میں مصر کی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت

آج مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے تشدد اور استحصال، منظم طریقے سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور انفراسٹر کچر کی وسیع تر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصر نے یہ فیصلہ کیا ۔

May 13, 2024, 2:05 PM IST

جنوبی افریقہ: جارج میں ۵؍ منزلہ عمارت منہدم، ۸؍ ہلاک، ۴۴؍ اب بھی ملبے میں

جنوبی افریقہ کے شہر جارج میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ۸۱؍ افراد اس کی زد میں آگئے۔ اس حادثہ میں ۸؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ۲۹؍ کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ ۴۴؍ افراد اب بھی ملبے میں دبے ہیں۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ صدر سیرل رامافوسا نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

May 09, 2024, 7:44 PM IST

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں ۲؍ان کیپڈ کھلاڑی بھی شامل

جنوبی افریقہ نے منگل کو آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کیلئے ۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو یکم سے۲۹؍ جون تک ریاستہائے متحدہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔

May 01, 2024, 11:22 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK