• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

anne hathaway

کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نومبر میں ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی

کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ ریکارڈ ساز تھیٹر ریلیز کے بعد ۱۷؍ نومبر کو پریمیم ویڈیو آن ڈیمانڈ (PVOD) کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی۔ یونیورسل پکچرز اسی روز فلم کو 4K الٹرا ایچ ڈی، بلو رے اور ڈی وی ڈی پر بھی ریلیز کرے گا۔ میٹ ڈیمن، این ہیتھ وے اور ٹام ہالینڈ کی اداکاری سے سجی فلم نے عالمی سطح پر 1.352 ارب ڈالر کی کمائی کے ساتھ ’’ڈیڈ پول اینڈ وولورین‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی R-rated فلم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

August 22, 2026, 11:58 AM IST

کرسٹوفر نولن کی فلم’’دی اوڈیسی‘‘ آن لائن لیک

معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی بلاک بسٹر فلم ’’دی اوڈیسی مبینہ طور پر آن لائن لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹر یونیورسل پکچرز نے غیر قانونی کاپیوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

July 27, 2026, 6:55 PM IST

’’دی اوڈیسی‘‘ نے ہندوستان میں پہلے ہفتے میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم’’ دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا گراس کلیکشن کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ’’اوپن ہائیمر‘‘ کے بعد نولن کی دوسری فلم بن گئی ہے جس نے ہندوستانی باکس آفس پر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

July 24, 2026, 7:03 PM IST

کرسٹوفر نولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کا ۵؍ دن میں ۳۰؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی تاریخی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ (The Odyssey) باکس آفس پر مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ریلیز کے صرف پانچ دنوں میں فلم کی عالمی کمائی ۳۰؍ کروڑ ڈالر ( ۳۰۰؍ ملین ڈالر) کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ ہندوستان میں بھی فلم ۹۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر چکی ہے۔

July 22, 2026, 3:56 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK