Updated: July 24, 2026, 7:17 PM IST
| New York
ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم’’ دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا گراس کلیکشن کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ’’اوپن ہائیمر‘‘ کے بعد نولن کی دوسری فلم بن گئی ہے جس نے ہندوستانی باکس آفس پر یہ سنگِ میل عبور کیا۔
فلم کا منظر۔ تصویر:آئی این این
ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم’’ دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا گراس کلیکشن کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ’’اوپن ہائیمر‘‘ کے بعد نولن کی دوسری فلم بن گئی ہے جس نے ہندوستانی باکس آفس پر یہ سنگِ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھئے:نیٹ امتحان پیپر لیک احتجاج: مانوشی چھلر نے۲۰۱۵ء کا تجربہ یاد کیا
فلم نے ہندوستان میں نولن کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ بھی درج کی ہے، اورڈنکرک ، ٹینیٹ ، اوپن ہائمر اور انٹر اسٹیلر کے پہلے دن کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹریڈ ٹریکرسیکنلک کے مطابق ’’دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز کے ساتویں دن۱۱۱۱۱؍ شوز کے ذریعے ۱۵ء۶؍ کروڑ روپے (نیٹ) کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ فلم کا ہندوستان میں مجموعی نیٹ کلیکشن ۳۰ء۹۰؍ کروڑ روپے جبکہ گراس کلیکشن ۷۲ء۱۰۷؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
ساتویں دن کی کمائی بدھ کے ۵۰ء۶؍کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً ۵؍ فیصد کم رہی، جو اب تک فلم کا سب سے کم یومیہ کلیکشن بھی ہے۔ فلم نے پہلے دن ۴۰ء۱۷؍ کروڑ روپے (نیٹ) سے شروعات کی، جبکہ دوسرے دن ۲۲؍ کروڑ روپے اور اتوار کو۹۰ء۲۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس کے بعد پیر کو کلیکشن ۸؍ کروڑ روپے اور منگل کو ۳۵ء۸؍ کروڑ روپے (نیٹ) رہا۔
ہندوستان میں فلم کی کامیابی میں اصل انگریزی ورژن کا سب سے بڑا حصہ رہا، جس نے۵۵ء۶۶؍ کروڑ روپے (نیٹ) کمائے۔ اس کے علاوہ ہندی ڈب شدہ ورژن نے ۲۵ء۱۰؍ کروڑ روپے ، تیلگو ورژن نے ۵۵ء۴؍ کروڑ روپے اور تمل ورژن نے ۸۰ء۲؍ کروڑ روپے (نیٹ) کا کاروبار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اڈانی انرجی سالیوشنز کو آندھرا پردیش میں ۸۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ٹرانسمیشن پروجیکٹ ملا
عالمی سطح پر ’’دی اوڈیسی ‘‘ نے اب تک ۳۲۲؍ ملین امریکی ڈالر کا گراس کلیکشن کیا ہے، جس میں ۱۸۱؍ ملین ڈالر شمالی امریکہ اور ۱۴۱؍ ملین ڈالر دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں سے حاصل ہوئے ہیں۔ ہومر کی قدیم یونانی رزمیہ نظم پر مبنی اس فلم میں شاہ اوڈیسیئس کی ٹروجن جنگ کے بعد گھر واپسی کے دس سالہ سفر کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ فلم میں میٹ ڈیمن نے اوڈیسیئس کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ٹام ہالینڈ، زینڈیا، این ہیتھاوے، رابرٹ پیٹنسن، لوپیتا نیونگو اور شارلیز تھیرون بھی اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔