معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی بلاک بسٹر فلم ’’دی اوڈیسی مبینہ طور پر آن لائن لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹر یونیورسل پکچرز نے غیر قانونی کاپیوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 4:02 PM IST | New York
معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی بلاک بسٹر فلم ’’دی اوڈیسی مبینہ طور پر آن لائن لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹر یونیورسل پکچرز نے غیر قانونی کاپیوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی بلاک بسٹر فلم ’’دی اوڈیسی (The Odyssey) مبینہ طور پر آن لائن لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹر یونیورسل پکچرز نے غیر قانونی کاپیوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم کی ایک اعلیٰ معیار (ہائی کوالیٹی) کی غیر مجاز کاپی سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی، جہاں اسے لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا۔ یونیورسل پکچرز نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دانشورانہ ملکیت (Intellectual Property) کے تحفظ کے لیے تمام مناسب قانونی اقدامات کرے گا۔ کمپنی نے متعدد پلیٹ فارمز پر موجود غیر قانونی ویڈیوز اور لنکس کو ہٹانے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کامن ویلتھ گیمز: متھوپنڈی راجہ نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا
رپورٹس کے مطابق، جس اکاؤنٹ سے فلم کی غیر قانونی کاپی شیئر کی گئی تھی، اسے بعد میں معطل کر دیا گیا اور متعلقہ مواد بھی ہٹا دیا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لیک شدہ ویڈیو کتنی دیر تک آن لائن دستیاب رہا یا کتنے صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔ اس واقعہ کے باوجود ’’دی اوڈیسی‘‘ باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم کی عالمی کمائی ۶۴۰؍ ملین ڈالرس سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آن لائن لیک کے باوجود شائقین بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سوشل میڈیا ایک بہت بڑی اور غیر معمولی طاقت بن چکا ہے: روی کشن
فلم میں میٹ ڈیمن، ٹام ہالینڈ، زینڈیا، این ہیتھاوے، رابرٹ پیٹنسن اورشارلیز تھیرون سمیت کئی معروف ہالی ووڈ ستارے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کرسٹوفر نولن نے ناظرین سے بارہا اپیل کی ہے کہ وہ فلم کو اس کے بہترین بصری تجربے کے لیے آئی میکس سنیما میں دیکھیں۔