Inquilab Logo Happiest Places to Work

arjun rampal

پنجاب: ’’ستلج‘‘ کی کمیونٹی اسکریننگ شروع، لوگ اسے ’سیوا‘ کہہ رہے ہیں: سویندر وکی

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ستلج‘‘ کو ZEE5 سے ہٹائے جانے کے بعد اداکار سویندر وکی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں لوگ فلم کی کمیونٹی اسکریننگ کا اہتمام کر رہے ہیں اور اسے ’’سیوا‘‘ کی طرح دوسروں تک پہنچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، متعدد افراد نے فلم کو پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے سے پہلے ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا اور اب وہ پروجیکٹر کے ذریعے دیہات، گردواروں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش کر رہے ہیں۔

July 09, 2026, 8:42 PM IST

’’ستلج‘‘ پرحکومتی کارروائی تیز،مرکزنے مواد کے جائزہ کیلئےکمیٹی قائم کی

دلجیت دوسانجھ کی فلم’’ستلج‘‘ (پرانا نام: پنجاب ۹۵) کو ZEE5 سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد مرکزی حکومت نے اس کے مواد کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ ۶۹؍ اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فلم ہٹانے کی ہدایت جاری کی تھی۔

July 07, 2026, 3:53 PM IST

۳؍ سالہ سینسر تنازع ختم، دلجیت دوسانجھ کی متنازع فلم ’پنجاب ۹۵‘ نئے نام سے ریلیز

تقریباً تین برس تک سینسر بورڈ کے ساتھ تنازع، متعدد کٹوتیوں، عدالتی کارروائی اور بار بار تاخیر کے بعد دلجیت دوسانجھ کی متنازع فلم ’’پنجاب ۹۵‘‘ آخرکار ’’ستلج‘‘ کے نام سے ZEE5 پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی سے متاثر اس فلم ۱۹۸۰ء اور ۱۹۹۰ء کی دہائی کے پنجاب میں مبینہ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔

July 04, 2026, 4:57 PM IST

’’دھرندھر‘‘ کی کامیابی کے بعد ارجن رامپال کی فیس میں نمایاں اضافہ

ارجن رامپال نے ’’دھرندھر‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اپنے کریئر میں ایک مضبوط واپسی دیکھی ہے۔ سیکوئل میں ’’میجر اقبال‘‘ کے منفی کردار میں ان کی کارکردگی کو فلم کی نمایاں جھلکیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب انیل شرما نے انہیں اپنی نئی فلم ’’ارجن ناگا‘‘ میں مرکزی ویلن کے کردار کے لیے سائن کر لیا ہے۔

May 14, 2026, 7:35 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK